۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
مدیر حوزه علمیه قزوین

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین عرفانی نے کہا: عیدالفطر کا دن روزہ داروں کے لئے خدا کی طرف سے انعام و اکرام حاصل کرنے کا دن ہے، اور اس دن انسان کو نجات جیسے انعامات عطا کئے جاتےہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے آج صبح قزوین میں نماز عیدالفطر کے خطبے میں کہا:آج، لوگوں نے عید الفطر کی نماز اس لئے ادا کی تا کہ وہ خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کر سکین اور رب العزت سے اپنی عیدی حاصل کر سکیں۔

حوزہ علمیہ صوبہ قزوین کے مدیر نے کہا:خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے مہینے میں روزہ رکھنے اور عبادت کرنے کی توفیق دی، لہذا ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عرفانی نے کہا: روایات میں وارد ہوا ہے کہ ’’ كُلُّ يَومٍ لا يُعصَى اللّه ُ فيهِ فَهُوَ عِيدٌ ‘‘ جس بھی دن انسان سے کوئی گناہ نہ کیا ہو وہ عید کا دن ہے، لہذا آج اس شخص کی عید ہے جس کے روزے اللہ تعالیٰ نے قبول فرمائے اور جس کی نماز کو خدا نے شرف قبولیت عطا کیا، یہی وجہ ہے جو کہتے ہیں کہ جس دن میں معصیت نہ ہو وہ دن عید کا دن ہے۔

حوزہ علمیہ قزوین کی کونسل کے سکریٹری نے عید الفطر کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعامات و اکرام حاصل کرنے کا دن قرار دیتے ہوئے مزید کہا:اس دن نجات جیسے انعامات انسانوں کو دیئے جاتے ہیں، کیونکہ عید الفطر فطرتوں کے جنم لینے کا دن ہے، وہ فطرتیں جو گرد و غبار سے آلودہ تھیں وہ ایک بار پھر پاک و صاف ہو کر خوبصورت ترین شکل میں اپنے ظاہر ہوتی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .