۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
اسلام آباد میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا اجلاس، صوبائی اور علاقائی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے علمائے کرام سے عیدالفطر کا چاند دیکھنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے علمائے کرام سے عیدالفطر کا چاند دیکھنے میں مدد کی اپیل کی ہے، مرکزی دفتر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے علماءاپنے علاقے میں شرعی شہادتیں حاصل کرنے کی کوشش کریں تاکہ شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی صورت میں قوم کی رہنمائی کی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق، علمائے کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ رویت ہلال کی اطلاع مولانا محمد افضل حیدری جامعة المنتظر لاہور، مولانا شیخ انور علی نجفی جامعہ الکوثر اسلام آباد اور مولانا فرحت عباس جوادی مرکزی دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کو دی جائے، تاکہ کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جا سکے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ رویت ہلال کے لئے چاند کا آنکھ سے دیکھنا ضروری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .