حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ دینی امور اور مؤسسہ الکوثر کے درمیان باہمی تعاون سے بروز جمعرات مؤسسه الکوثر کے شعبۂ واعظین کے طلاب اور اساتذہ نے کربلا کا دورہ کیا۔
امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بعد، حرم کے دینی امور کے سربراہ جناب شیخ احمد صافی سے بھی ملاقات کی اور انہوں نے تبلیغ کی اہمیت و شرائط کے موضوع پر حرم امام حسین علیہ السلام میں درس دیا۔
اس کے بعد مجمع سید الشہداء کے آڈیٹوریم میں ادارۂ ھیومن ریسورسز کے سربراہ نے الحادیوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اشکالات کو بیان کیا اور مبلغین کو جدید میڈیا ٹولز کے استعمال کرنے اور ان کے فوائد کو بیان کیا۔
آخر میں امام حسین علیہ السلام کے مہمان خانے میں طلاب عزیز کو ظہرانہ دیا گیا اور مؤسسه الکوثر کی جانب سے ان پروگراموں کے آرگنائزر اور شعبۂ معاہد دینی کے سربراہ جناب شیخ احمد العاملی کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔