حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام حسین کے صحت اور طبی تعلیم کے مرکز کے سربراہ ڈاکٹر حیدر العبادی نے کہا: زائرین کو خدمات فراہم کرنے اور عید الاضحی کے اجتماعات کے لیے اس شعبے سے منسلک تمام ہسپتال مکمل طبی ضروریات کے ساتھ زائرین کی خدمت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا:شہر کربلا اور امام حسین (ع) سے متصل، موبائل امدادی کیمپوں اور ایمبولینسوں کے قیام کے علاوہ، خدیجہ کبری (س) اسپتال سے منسلک خصوصی طبی عملہ مکمل آمادگی کے ساتھ زائرین کی خدمت میں مشغول رہیں گے۔
انہوں نے کہا: حرم امام حسین علیہ السلام سے منسلک تمام ہسپتال اپنی مکمل تیاری اور آمادگی کے ساتھ زائرین کی خدمت میں مشغول رہیں گے، طبی خدمات 8 ذی الحجہ سے دی جائیں گی۔