۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
کانفرنس ”صادق آل محمد ع کی علمی و سیاسی تحریک

حوزه/ شہادت حضرت امام جعفر الصادق علیہ السلام کی مناسبت سے جامعہ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں ایک کانفرنس " حضرت امام جعفر الصادق علیہ السلام کی علمی و سیاسی تحریک " کے عنوان سے منعقد کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہادت حضرت امام جعفر الصادق علیہ السلام کی مناسبت سے جامعہ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں ایک کانفرنس " حضرت امام جعفر الصادق علیہ السلام کی علمی و سیاسی تحریک " کے عنوان سے منعقد کی گئی۔

تصاویر: کانفرنس ”صادق آل محمد علیہم السّلام کی علمی و سیاسی تحریک“

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں حوزہ علمیہ نجف الاشرف کے استاد اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی السیستانی دام ظلہ الوارف کے معتمد جناب علامہ سيد رشيد الحسينی دامت بركاته نے حوزه علمية کے علماء کے وفد کے ہمراہ نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، جامعہ کے طالب علم قاری غلام رسول ولایتی نے خوبصورت انداز میں تلاوت کلام پاک کے ذریعہ اس ہروگرام کا آغاز کیا، جبکہ جامعہ الکوثر کے پرنسپل علامہ شیخ انور علی نجفی صاحب نے جامعہ الکوثر کی جانب سے معزز مہمانوں کو خوش امدید کہا، نیز "المجیب اپلیکیشن" کے حوالے سے انہوں نے تبلیغ دین کے لئے جدید ذرائع ابلاغ کی ضرورت پر روشنی ڈالی، آرٹیفیشل انٹلیجنس کے دور میں دینی معلومات کو معتبر ذرائع سے مستند حوالوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹفارمز پر دستیاب بنانا دینی ذمہ داریوں کا احساس کرنے والوں کے لئے صرف سہولت نہیں بلکہ ضرورت بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، "المجیب اپلیکیشن" کہ جس کے اردو سیکشن کا اسی پروگرام میں افتتاح ہوا، مذکورہ اپلیکیشن کے بارے میں مختصر تعارف جناب مولانا سید عون نقوی صاحب نے پیش کیا، جبکہ اسی حوالے سے مزید تفصیلات مولانا سید عمار الحسینی نے پیش کیں۔

پروگرام کے روح روان، معزز مہمان، نامور عالم دین علامہ سید رشید الحسینی نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی و سیاسی تحریک کے بارے میں انتہائی مفید اور دلچسپ گفتگو فرمائی، آپ نے اپنے خطاب میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے اپنے شیعوں کے نام بحار الانوار میں منقول وصیت نامہ کو پڑھنے اور اس کو اپنی زندگی میں عملی جامہ پہنانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امام علیہ السلام نے اپنے شیعوں کو ایک نہایت جامع لائحہ عمل دیا ہے، جس پر عمل کرنا ہمارے لئے دونوں جہانوں میں سعادت و کامیابی کا ذریعہ ہے۔

پروگرام کے آخر میں، جامعه الکوثر کے اساتذہ کی خدمت میں معزز مہماناں گرامی کی جانب سے ہدایا پیش کئے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .