۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ارمغانِ کوثر فورم

حوزه/ جامعه الکوثر اسلام آباد پاکستان میں، جامعہ ہذا کے فارغ التحصیلان کے فورم ارمغانِ کوثر کے تحت بین الاقوامی اجتماع منعقد کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعه الکوثر اسلام آباد پاکستان میں، جامعہ ہذا کے فارغ التحصیلان کے فورم ارمغانِ کوثر کے تحت بین الاقوامی اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں بیرون ملک مقیم فاضلان کے علاوہ پاکستان کے مختلف مقامات پر دینی خدمات انجام دینے والے اس عظیم مادر علمی کے روحانی فرزندان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پاکستان؛ ارمغانِ کوثر فورم کے تحت جامعۃ الکوثر میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق، تقریب کی پہلی نشست کا آغاز نامور قاری غلام رسول نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد استاد و محقق جناب ڈاکٹر علی حسین عارف نے گزشتہ دنوں منعقدہ مقابلۂ مقالہ نویسی بعنوان، عقل، قرآن و سنت کی روشنی میں کے انعقاد کی غرض و غایت اور امور شعبۂ تحقیق کا اجمالی جائزہ پیش کیا۔

اس موقع پر کامیاب مقالہ نویس حضرات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے، مذکورہ نشست کے بعد فارغ التحصیلان نے مختلف عنوانات کے تحت جاری امور کی انجام دہی میں انہیں پیش آنے والی مشکلات اور اس بابت اپنے تاثرات و مشاہدات بیان کئے۔

تصاویر دیکھیں: جامعه الکوثر اسلام آباد پاکستان میں ارمغانِ کوثر فورم کے تحت عظیم الشان اجتماع

یاد رہے کہ جامعه الکوثر اسلام آباد کے فارغ التحصیلان، اس وقت مختلف شعبوں میں کامیاب جدوجہد کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

پہلی نشست کے شرکاء سے علامہ انور علی نجفی اور علامہ محمد شفا نجفی نے خطاب کیا۔

علامہ شیخ محمد شفا نجفی نے فارغ التحصیلان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں اسی جوش و جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔

اس عظیم الشان تقریب کے اختتامی لمحات میں شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فارغ التحصیلان کو خالق کائنات کی جانب سے ان چنیدہ افراد میں سے قرار دیا جو توفیق خداوندی سے دینی امور کو اخلاص عمل کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

شیخ الجامعہ نے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے اس فرمان ذی شان کا بھی حوالہ دیا کہ جس میں آپ نے حضرت امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے فرمایا تھا کہ یا علی اگر آپ کی کوششوں سے کوئی ایک فرد بھی راہ حق قبول کرتا ہے تو دنیا میں جہاں جہاں بھی سورج کی روشنی پڑتی ہے، یہ اس سے کہیں بہتر عمل ہے۔

آخر میں شیخ الجامعہ نے اس تقریب کے انعقاد کو فارغ التحصیلان کے درمیان محبت و اخوت کے حوالے سے ایک کامیاب اقدام قرار دیتے اس فورم کو مزید فعال بنانے کی تلقین کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .