۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سنی تحریک پاکستان کے سربراہ

حوزہ/سنی تحریک پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ وطن عزیز کو موجودہ سیاسی عدم استحکام اور سیاسی رسہ کشی نے معاشی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت کے بعد اب معاشی قوت بنانا ہے تو آئی ایم ایف جو استحصالی ادارہ ہے، اس سے ہمیشہ کیلئے راہ جُدا کرنا ہوگی، پاکستان کا ایٹمی قوت بننا خطے میں طاقت کے توازن کو بیلنس رکھنے کیلئے ضروری تھا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ایٹمی قوت ہونے کے باوجود دنیا میں پائیدار امن چاہتا ہے، پاکستان کو اب معاشی قوت بنانے کی ضرورت ہے، معاشی ضرورت کو پورا کرنا حکومت کا اہم مشن ہونا چاہیئے۔

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ دنیا دیکھ لے پاکستان کے عوام متحد ہیں اور قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو موجودہ سیاسی عدم استحکام اور سیاسی رسہ کشی نے معاشی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے، آئین و قانون کی بالادستی پائیدار امن اور معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔

اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، دنیا کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان ہماری شان اور پہچان ہے، اس پر کسی طور بھی آنچ آنے نہیں دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .