۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
جامعہ المصطفی کراچی

حوزه/ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ پاکستان کراچی کے تحت ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے مختلف پروگرامز کا اہتمام ہوا، پروگرامز میں کانفرنس، ویبنار، تحقیقی سیکشنز، علمی مقابلے، پیوستہ مدارس کی لائبریریوں کا دورہ اور ان کیلئے ضروری اقدامات کی انجام دہی نیز تحقیق سے متعلق مختلف کورسز کا انعقاد شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ پاکستان کراچی کے تحت ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے مختلف پروگرامز کا اہتمام ہوا، پروگرامز میں کانفرنس، ویبنار، تحقیقی سیکشنز، علمی مقابلے، پیوستہ مدارس کی لائبریریوں کا دورہ اور ان کیلئے ضروری اقدامات کی انجام دہی نیز تحقیق سے متعلق مختلف کورسز کا انعقاد شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق، "مکتب ولایت؛ مکتب تراز تمدن نوین اسلامی“ کے عنوان سے یہ سیمینار کراچی پاکستان کے مختلف حوزہ ہائے علمیه اور یونیورسٹیوں کے لیکچرار اور اساتذہ کی موجودگی میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں کراچی بھر سے دینی طلباء سمیت یونیورسٹی کے طالب علموں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

سیمینار سے علامه سید ناظر حسینی تقوی، خانه فرهنگ جمهوری اسلامی ایران کراچی کے سربراہ حجت الاسلام دکتر سعید طالبی نیا، خانه فرهنگ جمهوری اسلامی ایران کوئٹہ کے سربراہ حجت الاسلام تقی زاده، فیکلٹی آف ہیومینیٹیز اوپن یونیورسٹی کشمیر کے سربراہ ڈاکٹر سید نثار حسین همدانی، کراچی یونیورسٹی کے شعبہ الهیات کے سربراہ ڈاکٹر زاهد علی زاهدی، حوزه علمیه امام مهدی کراچی کے پرنسپل حجت الاسلام شیخ غلام محمد سلیم اور دانشگاه امام خمینی کراچی کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین مخلصی نے خطاب کیا۔

پروگرام میں علمی مقابلہ بھی شامل تھا،
یہ مقابلہ آئمہ اطہار علیہم السلام کے سیاسی حالات کہ جس کا محور ڈھائی سو سالہ انسان نامی کتاب تھی، حضوری اور آنلائن صورت میں، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ پاکستان کراچی اور پیوستہ مدارس میں منعقد ہوا۔
یاد رہے کہ آنلائن علمی مقابلہ میں 841 افراد نے شرکت کی اور حضوری نشست، جامعۃ المصطفیٰ شعبہ خواتین کراچی، مؤسسہ معصومیه اسلام آباد، دانشگاہ امام خمینی پنجاب اسٹیٹ، دانشگاہ حضرت خدیجہ (سلام اللہ علیہا) ماری انڈس اور فاطمیه کالج مظفرآباد کشمیر میں بھی منعقد ہوئی۔

مجلات علمی کی تقریب رونمائی:

ہفتۂ تحقیق کے موقع پر، حوزہ ہائے علمیہ کراچی کے محققین، منتظمین اور طلباء کی موجودگی میں دو مجلات الکوثر اور الاستبصار کی تقریب رونمائی، کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے کی۔

واضح رہے کہ حوزه ہائے علمیہ کے برتر محققین کی تجلیل، پیوستہ مدارس کی لائبریریوں کو آراستہ کرنے کا پروگرام اور علمی نشستیں" محمد یعقوب کلینی کا اہل بیت علیہم السلام کی علمی میراث کے تحفظ اور ترویج میں کردار “، "علامہ اقبال لاہوری کے نقطۂ نظر سے دینی تجربہ" اور "مسانید حضرت زہراء سلام اللہ علیہا" کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مقالہ نگاری کے طریقۂ کار اور تحقیق کے طریقۂ کار پر عملی کورسز اور ورکشاپ کا انعقاد اس پروگرام کا حصہ تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .