۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
المصطفیٰ کلینڈر

حوزہ/ المصطفیٰ کلینڈر 2023ء پیشکش انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر(دارلمصطفیٰ ) شریعت آباد بڈگام،سرینگر کشمیر ، ز یر سرپرستی حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی ،مرتبہ: حجۃ الاسلام الحاج مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ منصہ وجود و شہود پر اپنا رنگا رنگ جلوہ بکھیرنے کے لئے آمادہ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بڈگام ،سرینگر کشمیر/ سال نو کی آمد پرامسال انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر(دارلمصطفیٰ ) شریعت آباد بڈگام،سرینگر کشمیر کے زیر اہتمام ، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی کی زیر سرپرستی ،حجۃ الاسلام الحاج مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ کا مرتب کردہ المصطفیٰ کلینڈر 2023ءاپنی گونا گوں رعنائیوں و زیبائشوں کے ساتھ زیور طبع سے آراستہ و پیراستہ ہو کر منصہ وجود و شہود پر دیدہ زیب و دلکش رنگا رنگ جلوہ بکھیرنے کے لئے آمادہ ہے۔

المصطفیٰ کلینڈر 2023ء اپنی گونا گوں رعنائیوں و زیبائشوں کے ساتھ زیور طبع سے آراستہ

المصطفیٰ کلینڈر 2023ء علمائے اعلام،مراجع عظام، انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر(دارلمصطفیٰ )بڈگام ،سرینگر کے زیر اہتمام و انصرام چلنے والے حوزات علمیہ، اسکولوں،امامباڑوں،مسجدوں ،آستانوںوغیرہ کی خوبصورت تصویروں سے مزین ہے۔اور کچھ تاریخی معلومات ،آیات و احادیث کے علاوہ ہر ماہ کے نماز پنجگانہ کے مستقل نظام الا وقات شامل ہیں۔

انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر دار المصطفیٰ بڈگام کےقومی و مذہبی،تعلیمی و ثقافتی اور سماجی ورفاہی گرانقدر خدمات اور تعارف کے طور پر اختصار کے ساتھ درج ذیل امور پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ ’’انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے امداد برائے مستحقین‘‘ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر(دارلمصطفیٰ ) شریعت آباد،بڈگام ، جہاں مذہبی تقریبات اور کانفرنسوں و سیمینا روں کے انعقاد، حوزات علمیہ اور اسکول و مکاتب پر ماہانہ لاکھوں روپے خرچ کرتی ہے وہیں ہر سال امداد برائے مستحقین کے تحت بھی لاکھوں روپے دیتی ہے جس میں مساجد اور امام بارگاہوں کی تعمیر، مختلف شعبہ جات میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لیئے سکالرشپ، اچانک سے پیش آنے والے حادثات میں بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کی مدد، غریب افراد کی شادی کرانے میں ان کی مالی مدد اور ماہانہ پیشن کے علاوہ دوسرے بہت سارے شعبوں میں وادی بھرکے لوگوں کی امداد شامل ہے۔

المصطفیٰ کلینڈر 2023ء اپنی گونا گوں رعنائیوں و زیبائشوں کے ساتھ زیور طبع سے آراستہ

جبکہ تعلیمی میدان میں صدر محترم حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی دامت برکاتہ کی زیر زعامت و قیادت و سرپرستی انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر(دارلمصطفیٰ ) شریعت آباد،بڈگام کی خصوصی توجہات مرکوز ہیں ،حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم ،میر گنڈ بڈگام۔حو زہ علمیہ مکتبۃالزہراء ،حسن آباد سرینگر،باب العلم پبلک ہائر سکنڈری اسکول ،بیت العلم پبلک اسکول،مکاتب ،جو شاخہ ہائے باب العلم کے نام سے جانے جاتے ہیں ان کی تعداد ۱۴۰۰ہے جن میں تقریبا ۴۰۰، اساتذہ کرام تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ ۵ انسپکٹر اور ۲۰۰ منتظمین ان مکاتب کی بہترکارکردگی کے لئے تمام مکاتب پر نگرانی کرتے ہیں ان کی تعمیر و ہمہ جہت ترقی صدر محترم حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی دامت برکاتہ کی زیر زعامت و سرپرستی انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر(دارلمصطفیٰ ) شریعت آباد،بڈگام کی اولین خاص ترجیحات میں شامل ہیں۔

المصطفیٰ کلینڈر کی مکمل PDFفائل ذیل میں پیش ہے

https://media.hawzahnews.com/d/2022/12/31/0/1669612.pdf?ts=1672501759000

واضح ہو کہ تاریخ ۲۹؍دسمبر بروز پنجشنبہ ادارہ ’’اصلاح‘‘ مسجد دیوان ناصر علی،مرتضیٰ حسین روڈ لکھنؤ میں حجۃ الاسلام مولانا سید محمد حسنین باقری مدیر اعلیٰ ماہنامہ اصلاح لکھنؤ، حجۃ الاسلام مولانا سید محمد مہدی باقری منیجر و مدیر مسئول ماہنامہ اصلاح لکھنؤ،مولاناشیخ حسن عسکری مبارکپوری ،مولانا شیخ محمد وصی معروفی،مولانا محمد شاداب تفضلی وغیرہ کے بدست ’’المصطفیٰ کلینڈر 2023 کی اولین رسم ر ونمائی ادا کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .