حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ ناظمیہ میں مولانا مجتبی حسینؒ مرحوم کی برسی مجلس منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز تلا وت کلام پاک سے ہوا ۔نظامت کے فرائض مولانا تصور حسین کانپور ی نے انجام دیا ۔مجلس کو خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید حمید الحسن عمید جامعہ ناظمیہ نے کہاکہ ہم اور آپ دنیا میں ہر ایک سے اپنی مدح و ثنا چاہتے ہیں جس فن میں جس جگہ جس حد تک ہیں شاعر ہیں ، وکیل ہیں ، عالم ہیں یہاں تک کہ مزدور اور لیبر بھی ہیں وہ اپنی تعریف سننا پسند کرتا ہے تو کیا غلط ہے ؟انسان اپنے جیسوں سے اپنے تئیں کیے گئے کاموں کی تعریف اور سند چاہتا ہے تو جو سب کا خالق ہے سب کا مالک ہے وہ؟۔اگر کسی کے کام کی آپ کی تعریف کریں تو وہ خوش ہوگا تو وہ اللہ جس نے ہمیں اشرف المخلوق پیدا کیا اور اس نے ہم سے کہا کہو الحمداللہ رب العالمین توجب ہم اس کی حمد و ثنا کریں تو وہ خوش ہو گا کہ نہیں۔
انہوں نے کہا: عام انسان کی خصوصیت یہ ہو تی ہے کہ جب اس کی تعریف کی جاتی ہے کہ وہ خوش ہو جاتا ہے مگر وہ مدا ح کو کوئی جزا اور انعام نہیں دینا مگر جب اللہ کی حمد و ثنا کی جاتی ہے وہ خوش ہو تا ہے اور اس کی تعریف کی جزا یہ ہےاپنے مداح کے گناہوں کو اپنے رحم و کرم سے معاف کر دیتا ہے ۔
آیت اللہ سید حمید الحسن نے مزید کہا کہ انسانیت اور اشرف المخلوقات کے اعتبار سے ہمیں کچھ ذمہ داریاں دی گئی ہے کہ اگر ہم ان ذمہ داریوں کو اپنا عینی فریضہ سمجھ کر انجام دیں توجس نے ہمیں ذمہ داریاں دی ہیں وہ ضرور خوش ہوگا اگر ہم ان میں کوئی کمی کریں تو وہ کہے گا اس کو ٹھیک کرو اگر ہم نے ٹھیک کر لیا تو اس کی خو شی کا سبب بنے گا اگر ہم نے ٹھیک نہیں کیا تو یہی اس کی نا راضگی کا سبب بنے ہوگا۔اب ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ اس پر وردگار عالم نے کون سی چیز کو ٹھیک کرنے کو کہا ہے اگرہم سے غلطی ہو بھی گئی تو ہم اسے مذہبی اصطلاح میں یوں کہہ لیں اگر ہم سے غلطی ہو گئی تو اس کی نظر میں وہ گناہ ہے اگر ہم نے اس کو ٹھیک کر لیا تو در اصل وہی توبہ ہے اگراس توبہ کو ہم نے انجام نہ دیا تو ہم اس عذاب میں گرفتا ر ہوں گے جو اس پروردگار کی طرح ہے جو ہم پر آئے گا۔
آخر میں آیت اللہ سید حمید الحسن نے مولانا مجتبیٰ حسین کے معیار علم اور ناظمیہ کے تئیں اپنے بے لوث خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مجتبیٰ حسین مرحوم بہترین اصول پسند اور وقت کے تئیں بے حد حساس تھے ۔مولانا مجتبیٰ حسین مرحوم کے تئیں کیے گئے کاموں اور ان کے تدریس خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے تمام اساتذہ اور طلاب کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور آخر میں مصائب امام حسینؑ پڑھا جسے سن کر عزاداروںنے گریہ کیااور اپنے آنسوؤں کے ذریعہ کربلا والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مجلس کے بعد مولانامجتبیٰ حسین کی حیات و خدمات پر منحصرکتاب’’ دوام الحیات ‘‘ کا آیت سید حمید الحسن نے اپنے دست مبارک سے رسم اجرا کیا ۔ انہوں نے کتاب کو ترتیب دینے والے مولانا محمد رضاایلیاؔ اور معاونین مولانامحمد حسنین مولانا ظہیر عباس ،مہتمم محمد شان عباس کی بھی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں ایسے کام ضرور ہونا چاہئے جو آئندہ نسلوں کے مشعل راہ ہو ۔
آیت اللہ سید حمید الحسن نے ’’ دوام الحیات ‘‘ کتاب کا اجرا کیا
مولانا محمد رضا ایلیاؔ کی مر تب کردہ کتاب قابل تحسین ہے: آیت اللہ سید حمید الحسن
حوزہ/ مولانا مجتبیٰ حسین کی حیات و خدمات پر منحصرکتاب’’ دوام الحیات ‘‘ کا آیت سید حمید الحسن نے اپنے دست مبارک سے رسم اجرا کیا ۔
-
شہید قاسم سلیمانی کے یوم شہادت پر ’یاد شہداء کانفرنس‘ کا انعقاد ،ہندوستانی مجاہدین آزادی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا
حوزہ/ مولانا کلب جواد نقوی نے کہ شہید قاسم سلیمانی ایک عظیم کردار کے مالک تھے ۔ان کی زندگی اور موت کے بعد جس طرح ان کا غم منایا گیا اور ان کے اہداف کو…
-
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے تحت منعقدہ علمی و تحقیقی نشست کی رپورٹ:
دنیا کیلئے بہترین نظام سیاست؛ اسلامی ریاست کا تصور ہے جسے شیعہ اصطلاح میں نظام ولایت فقیہ کہتے ہیں: حجت الاسلام ڈاکٹر فرمان علی
حوزہ/جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ تحقیق کی جانب سے سلسلہ وار منعقد ہونے والی علمی وتحقیقی نشستوں کے سلسلے کی تیسری نشست بروز جمعہ ۳۰دسمبر ۲۰۲۲ ء کو فاطمیہ…
-
عمان کا غاصب اسرائیل کے خلاف جرأت مندانہ اقدام
حوزہ/ بعض عرب ممالک کی بادشاہتوں کی عوامی رائے اور ارادے کے برخلاف غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششوں سے عالمی ذرائع ابلاغ میں یہ تاثر پھیلا…
-
المصطفیٰ کلینڈر 2023ء اپنی گونا گوں رعنائیوں و زیبائشوں کے ساتھ زیور طبع سے آراستہ
حوزہ/ المصطفیٰ کلینڈر 2023ء پیشکش انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر(دارلمصطفیٰ ) شریعت آباد بڈگام،سرینگر کشمیر ، ز یر سرپرستی حجۃ الاسلام والمسلمین آغا…
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا نئے عیسوی سال2023 کے آغاز پر پیغام:
سال نو کا آغاز خود احتسابی کے ساتھ آئین و قانون پر عمل پیرا ہونے کے عہد کے ساتھ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ عشروں سے عوام امن، امیدوں کی بار آوری، یکساں حقوق و انصاف کے منتظر ، کب خوشحالی کی نوید کا سورج طلوع اور غربت و افلاس و بدامنی کا سورج غروب ہوگا۔
-
اگر قرآن ہی نہیں آتا تو دیگر علوم کے جاننے سے کیا فائدہ:حجۃ الاسلام سید حسن اصل نژاد
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حسن اصل نژاد نے ابتدائے کلام میں بیان کیا کہ ہمارے بزرگوں نے نصیحت کی ہے کہ طالب علم بننے سے پہلے قرآن کریم حفظ کریں ۔ اگر…
-
درسگاہ باقریہ میں جشن تقسیم انعامات و تعلیمی مظاہرہ
حوزہ/ درسگاہ باقریہ ،لکھنؤمیں ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن تقسیم انعامات و تعلیمی مظاہرہ کے عنوان سے’’حسینہ افسر جہاں بیگم‘‘ بنجاری ٹولہ اکبری گیٹ لکھنو…
-
مولانا سید شجیع مختار صدر تلنگانہ مرکزی شیعہ علماء کونسل کا اعلان؛
تحفظ شیعہ اوقاف و دیگر مسائل کی یکسوئی کے لئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہونا انتہائی ضروری
حوزہ/ ہماری اوقافی جائیدادیں جو ہماری قوم کا سرمایہ و ملکیت ہونے سے بڑھ کر ہمارے پاس امانت اہل بیت علیہم السلام ہے
-
صہیونیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے میں شدت پیدا کرنے کی دعوت دی گئی
حوزہ؍انتہائی دائیں بازو کی صہیونی شخصیت جو صہیونی حکومت کی دائیں بازو کی کابینہ میں داخلی سلامتی کی وزارت کا عہدہ رکھتی ہے، نے بنیاد پرست یہودی گروہوں…
-
جنیر پونہ کے سید واڑہ میں عزائے فاطمی کا پر شکوہ اہتمام:
کوثر باعث رحمت جبکہ تکاثر باعث زحمت: مولانا سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ آج دنیا تکاثر سے پریشان ہے۔قرآن مجید میں دو مقامات پر تکاثر کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ایک عرب سے زیادہ کی آبادی والے عزیز ملک ہندوستان میں پونجی محدود…









آپ کا تبصرہ