پیر 30 جنوری 2023 - 14:51
حجت الاسلام سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی کی پانچویں برسی کی تقریب کا انعقاد

حوزہ/ پیشوا انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر اور عالمی اھلبیت کانفرس کے ممبر کی پانچویں برسی ریاست جموں و کشمیر میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاست کے معروف روحانی پیشوا انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر اور عالمی اھلبیت کانفرس کے ممبر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی النجفی (قدس سرہ) کی پانچویں برسی ریاست جموں و کشمیر میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

اس حوالے سے 24 جنوری 2023 سے 29 جنوری 2023 تک ہفتہ ترحیم کا انعقاد ہوا۔ اس ہفتے کے دوران ریاست اور بیرون ریاست کے امام بارگاہوں، مساجد اور انجمن سے وابستہ مکاتب میں فاتحہ خوانی و قرآن خوانی اور مجالس ترحیم کا انعقاد ہوا۔

29 جنوری 2023 کو امام بارگاہ آیت اللہ یوسف بمنہ میں اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وادی کے طول و عرض سے ھزاروں کی تعداد میں مرحوم کے معتقدین نے شرکت کی مجلس میں مقررین نے مرحوم آغا صاحب کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ سال گذشتہ میں مختلف مقابلوں میں جن طلباء نے حصہ لیا اور امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

صدر مجلس حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے اپنے خطبہ صدارت میں لوگوں سے کہا کہ وہ مرحوم آغا صاحب کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر ہی آغا صاحب کو سب سے بڑا خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ ہمیں چاہیے اپنے بچوں کو دینی و مروجہ تعلیم کی طرف مائل کریں کیونکہ یہی بچے ہمارے قوم کے معمار ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .