۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا سید حسن موسوی  الصفوی

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے سعودی عربیہ کے علاقہ قطیف اور تاروت میں واقع شیعہ مسلمانوں کے گھروں دینی اور ثقافتی اثاثوں کو مسمار کرنے کی مہم جوئی کو انسانیت کش اور تعصب کی سیاہ ترین مثال سے تعبیر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سعودی عربیہ کے علاقہ قطیف اور تاروت میں واقع شیعہ مسلمانوں کے گھروں دینی اور ثقافتی اثاثوں کو مسمار کرنے کی مہم جوئی کو انسانیت کش اور تعصب کی سیاہ ترین مثال سے تعبیر کرتے ہوئے حکومت آل سعود کی اس گھناونی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
آغا صاحب نے کہا کہ حکومت آل سعود گزشتہ ایک صدی سے متواتر شیعہ مسلمانوں کو صرف اور صرف مسلک کی بنیاد پر مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے شیعہ علماے دین اور نوجوانوں کو بے بنیاد کیسوں میں ملوث کرکے ان کی گردن زنی کی جا رہی ہے اور ان کے اثاثوں کو منجمد کیا جا رہا ہے شیعہ مسلمانوں کے تمام بنیادی انسانی و مذہبی حقوق سلب کردئے گئے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے پر زور اپیل کی کہ وہ شیعان سعودی عربیہ پر ڈھائے جا رہے انسانیت سو ز مظالم کا سنجیدہ نوٹس لیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .