۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
یمن

حوزه/ یمنی صوبۂ جوف میں الحزم اسپتال کمیٹی، صحت اور انسانی حقوق کے دفتر نے سعودی جارحیت اور محاصرے سے پیدا ہونے والے انسانی بحرانوں اور نقصانات کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الحزم ہسپتال کمیٹی اور یمن کے صوبۂ جوف میں صحت اور انسانی حقوق کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس میں سعودی جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں، یمن میں پیدا ہونے والے انسانی بحران اور نقصانات کے بارے میں بتایا ہے۔

جوف کے گورنر فیصل بن حیدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جارح سعودی اور امریکیوں نے مختلف جگہوں پر ہزاروں بم نصب کر رکھے ہیں جسے آئے روز بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، مزید کہا کہ یمن میں جارح سعودی اور اس کے اتحادیوں نے بڑے پیمانے پر انسانی بحران پیدا کیا ہے۔

انہوں نے جارح سعودی کی جانب سے نصب کئے گئے بموں اور بارودی سرنگوں سے بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں یمنی شہریوں کی شہادت اور درجنوں افراد کے معذور ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

پریس کانفرنس سے الجوف صوبے میں ادارۂ صحت کے دفتری ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفات البداوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی اور ان کے آلہ کاروں کی گھروں، اسکولوں، بازاروں اور شادیوں پر بمباری کے نتیجے میں 542 شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

یمنی انسانی حقوق کے دفتری ڈپٹی ڈائریکٹر یحییٰ ھضبان نے کہا کہ سعودی جارحیت کے 8 سال کے دوران یمنی شہریوں کے خلاف روزانہ سینکڑوں جرائم اور قتل و غارت گری کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور صوبۂ جوف میں شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد 980 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 1,320 مکانات تباہ، 280 زرعی مراکز، 27 تعلیمی اور صحت کے مراکز کو نقصان پہنچا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .