۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

حوزہ/علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: امریکہ نے آزادی جمہوریت حقوق بشر اور حقوق نسواں کے نام سے عراق افغانستان شام اور یمن سمیت دنیا بھر میں بے گناہ انسانوں کا جتنا خون بہایا اتنا مصر کے سارے سارے فرعونوں نے مل کر خون نہیں بہایا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ مرکزی استحکام پاکستان کنونشن بھٹ شاہ میں منعقد ہوا۔

امریکہ نے آزادی، جمہوریت، حقوق بشر اور حقوق نسواں کے نام سے بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا ہے

رپورٹ کے مطابق، دو روزہ کنونشن کی اختتامی نشست سے بعنوان یوم سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا سے (فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت اور حقوق بشر) کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی سرپرست کونسل کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ انبیاء کرام اور آئمہ ہدی علیہم السلام بشریت کو نفس امارہ کے ساتھ ساتھ فرعونوں اور یزیدوں کی غلامی سے نجات دلانے آئے تھے۔ وہ حقوق انسانی کے علمبردار تھے۔ حضرت سید الساجدین امام زین العابدین علیہ السلام کے رسالہ الحقوق میں 1400 چودہ سو سال پہلے انسانی حقوق کی نشاندہی کی گئی تھی۔

امریکہ نے آزادی، جمہوریت، حقوق بشر اور حقوق نسواں کے نام سے بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا ہے

انہوں نے کہا کہ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں اور غلاموں کے علاؤہ جانوروں کے حقوق ادا کرنے کی تاکید کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب کے دور جاہلیت میں انسانوں کے حقوق پامال تھے بشر کی نصف آبادی خواتین کو زندہ رہنے کا حق حاصل نہیں تھا ایسے میں دین اسلام اور حضور سید الانبیاء نے عورت کے تینوں ادوار بیٹی بیوی اور ماں کو عظمت عطاء کی۔ بیٹی رحمت ہے بیوی تکمیل ایمان اور سکون کا سبب ہے جبکہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔

امریکہ نے آزادی، جمہوریت، حقوق بشر اور حقوق نسواں کے نام سے بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا ہے

علامہ ڈومکی نے کہا کہ حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا تاریخ انسانی کی مثالی خاتون ہیں جن کی حیات طیبہ کا ہر دور عالم انسانیت خصوصاً خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے۔ فاطمہ الزہراء بحیثیت بیٹی بیوی اور ماں ایک مثالی خاتون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عصر جدید کی جاہلیت زمانہ قدیم کی جاہلیت سے بدتر ہے کیونکہ اس میں منافقت کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اکیسویں صدی کی جاہلیت کے علمبردار مغرب نے عورت کو عیاشی کا ذریعہ اور کھلونا بنا دیا ہے۔ دور حاضر کے فرعون امریکہ نے آزادی جمہوریت حقوق بشر اور حقوق نسواں کے نام سے عراق افغانستان شام اور یمن سمیت دنیا بھر میں بے گناہ انسانوں کا جتنا خون بہایا اتنا مصر کے سارے سارے فرعونوں نے مل کر خون نہیں بہایا تھا۔

امریکہ نے آزادی، جمہوریت، حقوق بشر اور حقوق نسواں کے نام سے بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ آج حقوق بشر اور حقوق نسواں کے پرفریب نعرے کے نیچے مغربی ثقافتی پلغار جاری ہے۔ مغربی ثقافت شب خون کے ذریعے فحاشی عریانی اور بدکاری کو ترویج دے رہا ہے۔ امت مسلمہ خصوصاً مسلم خواتین مغربی ثقافت کے شب خون کا مقابلہ سیرت سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا سے کریں۔

امریکہ نے آزادی، جمہوریت، حقوق بشر اور حقوق نسواں کے نام سے بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .