حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ایک روزہ کنونشن بمقام میرپور خاص سٹی میں برادر حسن جواد اصغری مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، اکثریت راۓ سے برادر مھدی عباس ڈویژن میرپورخاص، برادر شعیب اختر اصغری ضلع عمرکوٹ اور برادر مانک علی لغاری ضلع میرپور خاص کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
کنونشن میں میر پور خاص کے مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ دانشور معظم ڈاکٹر محمد موسیٰ مہدی صاحب (رکن سرپرست کاؤنسل اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان)، دانشور معظم ارشاد علی حسینی سابقہ مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور برادر حبدار علی حیدری سابقہ مرکزی صدر نے خصوصی شرکت کی۔
واضح رہے کہ یہ کنونشن اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اتحاد_ امت_ واستحکام_ پاکستان 2023ء کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔