۲۰ شهریور ۱۴۰۳ |۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 10, 2024
المھدی ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر جامشورو میں تین روزہ مرکزی جنرل کونسل و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے سال اسلام معراجِ انسانیت کا تین روزہ مرکزی جنرل کونسل و تربیتی ورکشاپ پروگرام بمقام المھدی ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر جامشورو میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے سال اسلام معراجِ انسانیت کا تین روزہ مرکزی جنرل کونسل و تربیتی ورکشاپ پروگرام بمقام المھدی ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر جامشورو میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان کے نامور علماء کرام اور دانشور حضرات نے بہترین لیکچرز اور دروس پیش کیے۔

رپورٹ کے مطابق تین روزہ مرکزی جنرل کونسل و تربیتی ورکشاپ پروگرام میں پاکستان بھر سے تنظیمی کارکنان نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ جس میں ڈویژن دادو کی بھرپور اور بہترین شرکت پر پہلی پوزیشن رہی،جس پر ڈویژنل صدر دادو محترم اللہبچایو انقلابی صاحب نے تنظیم کی جانب سےانعام وصول کیا۔

مرکزی ورکشاپ پروگرام میں تمام تنظیمی کارکنان کا مقالہ نویسی پر امتحان لیا گیا ، جس میں ضلع دادو 1 کی تیسری پوزیشن رہی اور ضلعی صدر دادو 1 محترم مشعیب احمد اصغری صاحب نے مرکزی صدر اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان محترم مصور مھدی چانڈیو صاحب کے ہاتھوں سے انعام وصول کیا ۔ اس کے علاؤہ تمام تنظیمی کارکنان میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے جس میں خصوصاً ڈویژنل نائب صدر دادو زوار محبوب علی جعفری صاحب ، ضلع صدر دادو 2 مولانا اختر حسین الحسینی صاحب ،اور یونٹ صدر دادو سٹی محترم وسیم رضا جعفری صاحب نے تنظیم کی جانب سے انعامات وصول کیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .