۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان

حوزہ/ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے ابلاغ عامہ سیکریٹری سجاد علی اور تحریک کے بانی چیئرمین استاد محترم سید حسین موسوی نے ممتاز دینی اسکالر و عالم دین سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے ابلاغ عامہ سیکریٹری سجاد علی اور تحریک کے بانی چیئرمین استاد محترم سید حسین موسوی نے ممتاز دینی اسکالر و عالم دین سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملاقات میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیرمین کے ہمراہ مرکزی صدر برادر شھزاد رضا اور مجلس اعلیٰ سیکریٹری برادر سید پسند علی رضوی بھی موجود تھے، یہ ملاقات، سید مزمل حسین موسوی کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر ہوئی۔

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان حیدرآباد کے مرکزی رہنماؤں کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات

رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت وحدت اسلامی کے قیام میں حائل رکاوٹوں کا سدباب کرنے سمیت کے پی، سوات اور اسلام آباد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا، اس کے علاوہ ایام فاطمیہ کی ثقافت کو رائج کرنے اور منبر حسینی پر دینی افکار اور عقائد امامیہ کی پرچار کرنے والے علماء و ذاکرین کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان حیدرآباد کے مرکزی رہنماؤں کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات

ملاقات میں، دین کے نام پر تاریخ بیان کرنے کے نقصان اور تشیع پاکستان کو مقام مرجعیت اور مقام معظم رہبری سے منسلک رہنے سمیت دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے رہنماؤں نے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی جانب سے وطن عزیز میں وحدت اسلامی کے حوالے سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور تحریک کی جانب سے بھرپور حمایت اور تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان حیدرآباد کے مرکزی رہنماؤں کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات

استاد سید حسین نقوی نے یکساں دینی نصاب کے نام پر متنازعہ دینی تاریخ کو درسی نصاب کا حصہ بنانے اور اہلبیت علیھم السلام سے منسوب مختلف شخصیات کے ذکر کو ہٹانے کی سازش کو سختی مسترد کیا۔

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان حیدرآباد کے مرکزی رہنماؤں کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات

آخر میں حیدرآباد بھر کی دینی مذہبی شخصیات نے تحریک کے چیرمین استاد سید حسین موسوی کے خیالات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تائید کی اور اس ضمن میں ہر ممکن مدد کرنے کا عزم اور یقین دہائی کرائی۔

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان حیدرآباد کے مرکزی رہنماؤں کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .