حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز مختلف اخبارات وسوشل میڈیا پر یہ خبر دیکھنے کو ملی کہ بنگلور کے ایک کاروباری شخص نے حیدرآباد سے ایک کتا خریدا جسکا نام "کیڈا بام حیدر" رکھا گیا۔
پریسڈنٹ یونائیٹڈ شیعہ اسکالرز آف حیدرآباد مولانا سید شجیع مختار نے کہا:چونکہ یہ نام ایک مبارک نام ہے اور شھر حیدرآباد بھی اسی نام سے آباد ہے اس لئے اس خبر کو دیکھنے کے بعد تمام حیدرآبادی عوام کو دلی تکلیف پہنچی اور حیدرآبادی عوام نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
مولانا نے کہا: ہم بھی اس نازیبا و مذموم حرکت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کرواتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی ممکنہ قانونی کارروائی ہو سکتی ہے فوری طور پر انجام دے، ساتھ ہی اس بات کا پتہ کریں کہ اتفاقی طور پر نام رکھا گیا یا یہ ایک سازش کا حصہ ہے۔