حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائیزيشن پاکستان ڈویژن دادو، ضلع دادو ون(1) اور تعلقہ دادو کی جانب سے یونٹ ولیج سامتانی میں 11 جنوری 2023ء بروز بدھ کو مشترکہ تنظيمی دورہ کیا گیا۔ اس دورے دوران اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے نئے یونٹ "ولیج سامتانی" کا قیام عمل میں لايا گیا۔
اصغریہ آرگنائيزیشن پاکستان یونٹ ولیج سامتانی کا بہترین یونٹ جنرل کاؤنسل اجلاس زیرِ صدارت ڈويژنل صدر دادو محترم اللہ بچایو انقلابی صاحب کے وليج سامتاني ميں منعقد ہوا۔ جس ميں یونٹ سامتانی کی تنظیم نو کی گئی اور تنظیمی سال "اسلام معراجِ انسانیت" کے لیے نئے یونٹ صدر کا انتخاب کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اکثریت رائے کے مطابق محترم عثمان برہمانی صاحب یونٹ صدر منتخب ہوۓ۔ جنہوں نے اپنی کابینہ کا اعلان اس طرح کیا:
نائب صدر: محترم شریف برھمانی صاحب، جنرل سیکریٹری: محترم علی اصغر برہمانی صاحب، جوائنٹ سیکریٹری: محترم گل حسن برہمانی صاحب، فنانس سیکریٹری: محترم نیاز حسین برہمانی صاحب۔
منتخب یونٹ صدر اور اس کی کابینہ سے ڈویژنل صدر دادو نے حلف لیا اور تنظیمی ذمہ داری سونپتے ہوۓ انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔
اس مشترکہ تنظیمی دورے میں اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے ڈویژن صدر دادو محترم اللہ بچایو انقلابی صاحب ،ضلع صدر دادو ون(1) محترم مشعیب احمد اصغری صاحب، تعلقہ صدر دادو محترم عبدالغنی بوزدار صاحب، تعلقہ جنرل سیکریٹری محترم وزیر احمد بھٹو صاحب، یونٹ صدر دادو سٹی محترم وسیم رضا جعفری صاحب، یونٹ نائب صدر ولیج مزار خان پنہور محترم اللہ ڈتو پنھور صاحب اور یونٹ نائب صدر ولیج صاحب شاہ محترم سید جانی شاہ لکیاری صاحب بھی شامل تھے۔