۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع دادو 2 کی جانب سے ضلعی جنرل کونسل کے اجلاس کا انعقاد

حوزہ / سال دین شناسی 2024-25 کے سلسلہ میں اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع دادو 2 کا ضلعی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بتاریخ 19 جون 2024ء بروز بدھ اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع دادو 2 کا ضلعی جنرل کونسل اجلاس زیر صدارت مرکزی نائب صدر اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان محترم ڈاکٹر غلام حسين جعفری صاحب کے بمقام مرکزی امام بارگاہ خانپور سٹی میں منعقد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی معاون خاص برائے مالیات سیکرٹری محترم اللھبچایو انقلابی، ڈویژنل صدر دادو محترم وسیم رضا جعفری اور ڈویژنل جنرل سیکریٹری دادو محترم زوار مشعیب احمد اصغری نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں تعارف کے بعد اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع دادو 2 کے صدر کا انتخاب کیا گیا۔

اکثریت رائے کے مطابق محترم ساجد علی جانوری ضلع صدر دادو 2 منتخب ہوئے۔ جنہوں نے اپنی کابینہ کا اعلان اس طرح کیا:

نائب صدر: محترم امانت حسين الحسينی

جنرل سیکریٹری: محترم عزادار حسین چنه

تعلیم و تربیت سیکریٹری: محترم زوار امتیاز حسین لاشاری۔

منتخب اراکین سے مرکزی نائب صدر اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان محترم ڈاکٹر غلام حسين جعفری بھی نے حلف لیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

اجلاس ضلعی جنرل کونسل اراکین یونٹ صدور و جنرل سیکریٹریز اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .