حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 28 مارچ 2025ء، رمضان المبارک کے آخری جمعة الوداع کے موقع پر اصغریه آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے امریکا اور اسرائيل کے ظلم و جارحیت اور مظلوم فلسطینی عوام کے مسلسل قتل عام کے خلاف ضلع دادو سمیت پورے سندھ ميں اصغریه آرگنائيزيشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے ریلی اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ان مظاہروں میں دادو سٹی، جوھی سٹی، سیہون شریف، بھان سیدآباد، خیرپور ناتھن شاه، رادھن اسٹیشن سٹی، تھرڑی محبت سٹی اور میہڑ سٹی میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
ریلی کے مقررین اور تنظیمی عہدیداران کی جانب سے خطابات میں امریکا اور اسرائيل کے ظلم اور جارحیت کی بھرپور مذمت کی گئی۔ اسرائیلی اور امریکی اشیاء کا بائیکاٹ بھی کیا گیا اور ہر ممکنہ طور پر فلسطینی عوام کا ساتھ دینے کا عزم کیا گیا۔
مسجد اقصی اور بیت المقدس کی آزادی تک احتجاجی تحریک کو وسیع کرنے کا فیصله بھی کیا گیا اور مطالبه کیا گیا که اقوام متحده اور مسلمان ملک جلد مسئلہ فلسطین کو حل کر کے فلسطین کو جلد آزاد کیا جائے اور فلسطین سے غاصب یہودیوں کو نکال باہر کیا جائے۔
دادو سٹی میں ڈویژن صدر دادو الله بچایو انقلابی اور ڈویژنل معاون برائے تنظیمی وسعت و فعالیت زوار مشعیب احمد اصغری۔ جوھی سٹی میں ضلع صدر دادو 1 وسیم رضا جعفری۔ بھان سید آباد سٹی میں ضلع تعلیم و تربیت سیکریٹری دادو1 سید ظاهر حسین شاه کاظمی۔ سیھون شریف میں پرویز احمد سومرو۔ خیرپور ناتھن شاه میں ڈویژنل نائب صدر دادو نوید حسین آرائیں۔ رادهن سٹی میں میمبر مرکزی کونسل دادو 2 رياض حسين جعفری اور ڈویژنل تعلیم و تربیت سیکریٹری دادو عزادار حسین جعفری۔ تھرڑی محبت سٹی اور میھڑ سٹی میں ڈویژنل جنرل سیکریٹری دادو ساجد علی اصغری۔ ضلع صدر دادو 2 خالد حسین کوسو اور تعلقه صدر میھڑ بابر علی اصغری نے خطاب کیا۔
احتجاجی مظاہروں میں تنظیمی عہدیداران کے ساتھ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور مومنین نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور امریکا و اسرائيل کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔
آپ کا تبصرہ