حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر جناب غلام حسین جعفری اور نامزد مرکزی سیکریٹری برائے تعلقات عامہ برادر احمد علی حسینی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے معزز رکن اور چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ، حجت الاسلام والمسلمین علامہ افتخار نقوی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں تنظیمی امور، قومی اتحاد، اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اصغریہ آرگنائزیشن کی مرکزی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جسے دونوں بزرگ علماء نے سراہا۔
قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر برادر شاہد رئیسی بھی موجود تھے۔











آپ کا تبصرہ