حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس ریلی میں اصغريه آرگنائيزیشن پاکستان کے ڈويژنل صدر دادو محترم اللهبچايو انقلابی۔ ڈويژنل معاون خاص دادو محترم زوار محبوب علي جعفری ۔ ڈويژنل معاون براے تنظيمی وسعت فعاليت دادو زوار مشعيب احمد اصغری اور تنظيمی عهديداروں نے خطاب کيا۔
انہوں نے خطاب میں کها: ایک صدی گزرنے کے باوجود بھی پاک سرور کونين محمد پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دختر پاک سيده فاطمة الزھرا س اور آئمه معصومين علیہم السلام کے مقدس روزوں کو آل سعود حکومت کی جانب سے بلڈوز کرنے کے بعد بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا اور مسمار کیا گیا تھا اور آج بھی یه درد ناک واقعه اور زخم امت مسلمه کی دلوں پر تازه هے۔ جس کی ہم شديد الفاظ کے ساتھ مذمت کرتے هیں۔
مقررین نے کہا: شرم کی بات هے کی مسلمان هونے کا دعوی تو یه لوگ کرتے هیں، کلمه پاک نبي صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پڑھتے هیں اور سعودی حکام کی جانب سے حضرت پاک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دختر ع کے روزے کو اور آئمه معصومين ع کے مقدس روزوں کو بےدردی کے ساتھ شهيد اور مسمار بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا: هم مسلم ممالک اقوام متحده، او آئی سی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے هیں که سفارتی طريقے کے ساتھ سعودی حکام کو جلد مقدس روزوں کی تعميرات مکمل کرنے کی هدايت جاری کی جائے اور جلد از جلد روزے تعمير کیے جائيں۔
آپ کا تبصرہ