۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے ڈویژنل جنرل کونسل اجلاس کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے ڈویژنل جنرل کونسل اجلاس دادو سٹی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے 15 اکتوبر 2023ء بروز اتوار مرکزی معاون برای تنظیمی وسعت محترم اللہ بچایو انقلابی کی زیرِ صدارت بھٹو ہاؤس ماروی کالونی موندر ناکہ دادو سٹی میں ڈویژنل جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تنظیمی سال "حسینیت اتحاد امت" کے نئے ڈویژن صدر دادو کا انتخاب کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس کی شروعات تلاوت قرآن پاک کے ساتھ کی گئی۔ اجلاس میں نئے ڈویژن صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن منعقد کیا گیا۔ جس میں اکثریت رائے کے مطابق محترم زوار مشعیب احمد اصغری ڈویژن صدر منتخب ہوئے۔ جنہوں نے اپنی کابینہ کا اعلان بھی کیا۔

ڈویژن نائب صدر دادو محترم علی حسن لغاری، ڈویژن جنرل سیکریٹری محترم مولانا اختر حسین حسینی کو ڈویژن کابینہ کے عہدوں پر فائز کیا گیا۔ منتخب ڈویژن صدر اور اس کی کابینہ سے حلف لیا گیا اور مبارکباد پیش کی گئی ۔

قابل ذکر ہے کہ اجلاس میں ڈویژن دادو کے یونٹس نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر دعای امام زمانہ (عجل) بھی پڑھی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .