۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے "یوم یکجہتی فلسطین" منانے کا اعلان

حوزہ / مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے 13 اکتوبر 2023 بروز جمعۃ المبارک یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان محمد کامران رضا کی جانب سے 13 اکتوبر 2023ء بروز جمعۃ المبارک یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں تمام تنظیمی ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور پریس کانفرنس منعقد کر کے طاغوتی قوتوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کے حکم پر سندھ بھر میں بعد نماز جمعہ فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جن میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم پر شدید مذمت کی جائے گی۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے فلسطین کی حمایت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا: فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا: عالمی دہشتگرد اسرائیل کا فلسطینیوں پر دہشتگردی کرنے کے انسان دشمن عمل پر عالمی اداروں کو آگاہ کرتے ہیں کہ اس کو جلد سے جلدروکا جائے۔ اگر دنیا کے امن کو برقرار نہ رکھا گیا تو اس ظلم کی آگ میں یہ طاغوتی قوتیں خود جل جائینگی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سلسلے میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں 13 اکتوبر کو "یوم یکجہتی فلسطین" منایا جا رہا ہے۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے "یوم یکجہتی فلسطین" منانے کا اعلان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .