۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان

حوزه/ مجلس علمائے امامیہ پاکستان کی ورکنگ باڈی کے اجلاس کا خاتم الانبیاء ایجوکیشنل کمپلیکس سرگودھا میں نائب سربراہ حجتہ الاسلام علامہ ملک نصیر حسین اور مرکزی آرگنائزر و مدیر حجتہ الاسلام مولانا ضیغم عباس کی زیر صدارت میں انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے امامیہ پاکستان کی ورکنگ باڈی کے اجلاس کا خاتم الانبیاء ایجوکیشنل کمپلیکس سرگودھا میں نائب سربراہ حجتہ الاسلام علامہ ملک نصیر حسین اور مرکزی آرگنائزر و مدیر حجتہ الاسلام مولانا ضیغم عباس کی زیر صدارت میں انعقاد ہوا۔

اجلاس میں فلسطین کے مظلوموں کی مکمل حمایت قرآن فہمی و تجوید و قرائت کے لئے تمام اضلاع میں قرأء سے رہنمائی کا پلان اور اراکین کے لیے علمی و تربیتی ورکشاپس کیلئے عناوین و تاریخوں کے تعین کیساتھ ساتھ فقہ عملی کے موضوعات زیر بحث لائے گے۔

مؤسس و سرپرست اعلی ادارہ الباقر علیہ السّلام حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے غزہ و مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورت حال پر مفصل خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .