۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت الله سبحانی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ سبحانی نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر قابض اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں پر مذمت کرتے ہوئے میں ایک بیان جاری کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ سبحانی نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر قابض اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں پر مذمت کرتے ہوئے میں ایک بیان جاری کیا جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

گزشتہ کچھ عرصے سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے بہت ہی افسوسناک خبریں سننے کو مل رہی ہیں اور میڈیا کے ذریعے دل دہلا دینے والی تصاویر نشر کی جا رہی ہیں، فلسطینی خواتین، بچے اور مظلوم عوام، جنہیں تقریباً 70 سال سے اپنے گھروں اور دیہاتوں سے بے دخل کر دیا گیا ہے، اسرائیل کے شدید ترین اور بھیانک حملوں میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں، اور ان ظالموں نے فلسطینیوں پر کھانا پانی اور ادویات بھی بند کر دیں۔

لہذا امید ہے کہ عالمی برادری اور بیدار اسلامی ممالک صیہونیوں کے ان وحشیانہ حملوں پر اپنی بیداری کا ثبوت دیں گے، اسی طرح اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کے سربراہوں سے امید ہے کہ وہ اپنے موثر اقدامات کے ذریعے غزہ کے عوام پر ہونے والے حملوں کو جلد از جلد بند کروائیں گے اور اس قابض حکومت کی ظالمانہ کاروائی کی مذمت کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .