حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ سبحانی نے یوم کتاب خوانی کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا جس کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
لَقَدْ أَرْسَلْنا رُسُلَنا بِالْبَیِّناتِ وَ أَنْزَلْنا مَعَهُمُ الْکِتابَ وَ الْمِیزانَ لِیَقُومَ النّاسُ بِالْقِسْطِ
’’یقیناً ہم نے اپنے پیغمبروں کو واضح اور روشم دلیلیں دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل فرمایا تاکہ لوگ عدل پر قائم رہیں‘‘
قرآن کریم خدا وند متعال کا ایک جاوداں معجزہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید "کتاب" کے نام سے یاد کیا ہے، قرآن مجید کے لئے اس طرح کے نام کا انتخاب کرنا خود کتاب کی عظمت کی طرف اشارہ کرتا ہے جو کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا ایک جاوداں معجزہ ہے۔
کتاب کی اہمیت و عظمت میں اتنا ہی کافی ہے کہ یہ گزشتہ لوگوں کی تہذیب کو اگلی نسلوں تک لے جاتی ہے اور اگر کتابیں نہ ہوتیں اگر چہ کہ پتھروں پر تحریرں کیوں نہ موجود ہوتیں، پھر بھی انسان اسی قدیمی تہذیب میں باقی رہتا اور ایک قدم آگے نہ بڑھتا، ایک اچھی کتاب انسان میں آگے بڑھنے کی خواہش پیدا کرتی ہے اور زندگی کے راستے کو بامقصد بناتی ہے اور زندگی کے راستے کو ایک نیا معنی دیتی ہے، لیکن اس مقصد کا حصول کتاب کے ساتھ مسلسل رابطے کے علاوہ ممکن نہیں ہوگا۔
عوامی لائبریریوں میں کتاب اور کتاب کے پڑھنے والوں کی خدمت کرنے والے افراد جو کہ ہمیشہ محققین اور کی خدمت کرنے میں مصروف رہتے ہیں، ایسے افراد لوگوں کی ضرورتوں اور خلاء کی نشاندہی کرکے کتابوں اور حقیقی علم و آگہی کی نشر و اشاعت کے درمیان بہترین رابطہ ایجاد کر سکتے ہیں، اس لیے حکام کو بھی چاہیے کہ وہ لائبریریوں کی ضرورتوں اور کتابوں کو مہیا کریں اور تمام رکاوٹوں کو برطرف کر کے لوگوں کو کتاب سے لطف اندوز ہونے میں مددگار ثابت ہوں۔
ساتھ ہی میں تمام مصنفین سے گزارش گزار ہوں کہ ایسی تحریریں معاشرے کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کریں جس سے ان کی زندگی کی گرہیں کھلیں اور ان کے خیالات کو معراج حاصل ہو۔