۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
اجازت

حوزہ/ آیت‌الله سیستانی: اگر آپکے شہر میں معاشرے اور عُرف  میں واجب اور ضروری اجازت لینا سمجھا جاتا ہے تو ضرور اجازت لیکر جائیں۔ وگرنه لازم نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

سوال : نکاح کے بعد شادی کے دوران گھر سے باہر جانے کیلئے اپنے شوہر سے اجازت لینا واجب اور ضروری ہے؟

آیات عظام امام خمینی، بهجت، صافی، فاضل و نوری:

جی ہاں اس دوران گھر سے باہر جانے کیلئے شوہر سے اجازت لینا ضروری اور واجب ہے۔

آیات عظام تبریزی، وحید، رهبری و مکارم:

نہیں، اس دوران گھر سے باہر جانے کیلئے شوہر سے اجازت لینا ضروری نہیں ہے.

آیت‌ اللہ سیستانی:

اگر آپکے شہر میں معاشرے اور عُرف میں واجب اور ضروری اجازت لینا سمجھا جاتا ہے تو ضرور اجازت لیکر جائیں، وگرنه لازم نہیں ہے۔

----------------------------

منابع: جزوه احکام ازدواج جامعةالزهرا؛ سبحانی، استفتائات، ج1، س917؛ http://makarem.ir

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .