۲۶ فروردین ۱۴۰۳ |۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 14, 2024
آئی ایس او پاکستان

حوزه/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تین روزہ 52ویں سالانہ قرآن واہلبیت کنونشن کا آغاز بانی آئی ایس او پاکستان ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے مرقد پر اسکاوٹ سلامی سے ہو گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تین روزہ 52ویں سالانہ قرآن واہلبیت کنونشن کا آغاز بانی آئی ایس او پاکستان ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے مرقد پر اسکاوٹ سلامی سے ہو گیا، اسکاوٹ سلامی میں امامیہ اسکاوٹس کے چاک وچوبند دستے نے حصہ لیا۔اسکاوٹس نے مرقد ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید پر ترانہ پڑھا اور مزار پر پھول چڑھائے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تین روزہ 52ویں سالانہ قرآن واہلبیت کنونشن کا آغاز

اس موقع پر علامہ آل حسن، فرزند شہید ڈاکٹر موسیٰ نقوی، پنجاب بوائے اسکاؤٹ سے راحت جعفری، امامیہ چیف اسکاؤٹ علی زین اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف نے خطاب کیا۔

کنونشن کے دوسرے دن، استقامت فسلطین کانفرنس جامعۃ المصطفی، پاک عرب سوسائٹی فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد ہو گی۔

واضح رہے کہ کانفرنس سے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی، سابق وزیر تعلیم منیر گیلانی اور رکن نطارت علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ خطاب کریں گے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تین روزہ 52ویں سالانہ قرآن واہلبیت کنونشن کا آغاز

یاد رہے کہ کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدر کا اعلان و انتخاب ہوگا اور اتوار کو لاہور کے مال روڈ پر حمایت فسلطین ریلی بھی ہوگی جس میں ملک بھر سے ہزاروں کارکنان شریک ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .