حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء و واعظین پوروانچل، ہندوستان نے اپنے ایک بیانیہ میں فلسطین کے لئے دعا کی اپیل کی ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
باسمہ سبحانہ
لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ
’’ نہ تم کسی پر ظلم کرو اورنہ تم پر کوئی ظلم کرے ‘‘(سورہ بقرہ ،آیت 279)۔
عزیزان گرامی! ان دنوں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان رونما ہونے والی خون ریز جنگی جھڑپوں کی دردناک خبریں سن کردل و دماغ پر رنج و غم کے گہرے بادل چھا گئے ہیں۔فلسطینی نہتھے بے قصور مظلوم عوام پر برسوں سے آئے دن ظلم و ستم کے پہاڑ ڈحائے جا رہے ہیں ،اسرائیل آئے دن چھوٹے چھوٹے بچوں،عورتوں،بوڑھوں پر بھی ظلم کرنے سے باز نہیں آرہا ہے ۔عیاں را چہ بیاں۔
بنابریں مجمع علماء وواعظین پوروانچل کی جانب سے تمام برادران اسلام و ایمان سے گزارش کی جاتی ہے کہ فلسطینی مظلوم عوام کے حق میں ان کے جان،مال،عزت،آبرو کی حفاظت کے لئے،آزادی فلسطین کے لئے اور ظالموں کی نابودی کےلئے دعافرمائیں۔
یہ مت دیکھئے کہ کون کیا کہہ رہا ہے اور کون کیا کر رہا ہے۔ہمیں اسلامی تعلمات کے مطابق عمل کرنا چاہیئے اور مظلوموں سے محبت ، ظالموں سے نفرت کرنے کا سب کو فطری،مذہبی اور سیاسی حق حاصل ہے۔
ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیں
اپنا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
ہماری دعا ہے کہ ہر ظا لم نیست و نابود ہو اور ہر مظلوم کو اس کا جایز حق اور انصاف ملے۔فقط
مجمع علماءوواعظین پوروانچل ،ہندوستان