پیر 31 مارچ 2025 - 10:18
بعض ہمسایہ ممالک کا دوہرا رویہ در اصل ان کی کمزوری اور استکبار کے خوف کا نتیجہ ہے: آیت اللہ حسینی بوشہری

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک کا دوہرا رویہ دراصل ان کی کمزوری اور استکبار کے خوف کا نتیجہ ہے، اور وہ خود بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ایرانیوں جیسا حوصلہ اور جرات ان میں نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک کا دوہرا رویہ دراصل ان کی کمزوری اور استکبار کے خوف کا نتیجہ ہے، اور وہ خود بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ایرانیوں جیسا حوصلہ اور جرات ان میں نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بات سپاہ علی بن ابی طالب (ع) کے کمانڈر سے ملاقات کے دوران کہی۔ آیت اللہ حسینی بوشہری نے سپاہ پاسداران کو انقلاب کی خدمت میں پیش پیش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس مقدس ادارے کی تشکیل انقلاب کی کامیابی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، لیکن اس نے اپنی کارکردگی سے نہ صرف ماضی کی کمی کو پورا کیا بلکہ مستقبل کے لیے بھی رفتار تیز کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی اس ملک کے لیے بہت بڑی نعمت ہے، لیکن بدقسمتی سے ہم اس نعمت کی قدردانی اس طرح نہیں کر رہے جیسے کرنی چاہیے۔

امام جمعہ قم نے کہا کہ جب کسی فرد یا معاشرے میں ایمان کی طاقت نہ ہو تو وہ بڑی طاقتوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیتا ہے، لیکن ہمارے لئے نمونہ عمل امام حسین (ع) ہیں، جنہوں نے "ہَیهَاتَ مِنَّا الذِّلَّة" (ہم ذلت کو قبول نہیں کریں گے) کا نعرہ بلند کیا۔ انہوں نے دنیاوی معیار کے مطابق شکست کھانے کے بجائے عزت و سربلندی کا راستہ اپنایا اور آج اگر ہمیں دنیا میں عزت حاصل ہے تو وہ عاشورا کی برکت سے ہے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے عالمی یومِ قدس کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت کو ایران کی طاقت اور دشمنوں کے لیے خوف کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دشمن کی ثقافتی یلغار کا بھی جلد خاتمہ ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha