حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیتالله خامنہای نے شہید ماحولیات (انوائرمنٹ) شہید ہوشنگ نَصیری کی تکریم اور احترام میں ان کے اہل خانہ کو ایک نسخۂ قرآنِ کریم ہدیہ کیا۔
یہ ہدیہ چند روز قبل اہواز میں شہید کے خاندان کو پیش کیا گیا، اور آج 13 فروردین، یومِ طبیعت کے موقع پر اس خبر کو دوبارہ شائع کیا گیا۔ رہبر انقلاب نے قرآن مجید کے آغاز میں تحریر فرمایا:
"بسم الله الرحمن الرحیم
شہداء ماحولیات کے احترام اور تکریم کے طور پر، یہ کلام اللہ مجید شہید ہوشنگ نصیری کے اہل خانہ کو ہدیہ کیا جاتا ہے۔
سیّد علی خامنہای”
یہ اقدام شہداء کے مقام کی بلندی اور ان کی قربانیوں کی قدردانی کے اظہار کے طور پر کیا گیا، جسے عوامی اور سماجی حلقوں میں وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ