ہفتہ 29 مارچ 2025 - 21:47
قرآن کا وعدہ ہے کہ ظلم مٹ کر رہے گا، علامہ یعقوب بشوی

حوزہ/کراچی کی مرکزی القدس ریلی سے ڈاکٹر یعقوب بشوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کا وعدہ ہے کہ ظلم مٹ کر رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پاکستان میں جمعۃ الوداع یوم القدس عظیم الشان طریقے سے منايا گیا، اس موقع پر شہر قائد کراچی میں مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے نکالا گیا زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ریلی میں شرکت کی اور مختلف مسالک اور مذہبی جماعتوں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی سندھ حکومت کے نمائندہ اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

القدس کی مرکزی ریلی سے نمائش چورنگی پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہ يوم القدس اسلام کا دن ہے، يوم القدس قرآن کا دن ہے، یہ امام خمینی رح کا آرمان تھا کہ اس دن تمام دنیا کے آزادی پسند انسان غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاج کریں اور مظلومین عالم خاص طور پر فلسطینی مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں، اسی لیے فرمایا: اگر سارے مسلمان ایک ایک بالٹی پانی اٹھالے اور اسے اسرائیل کے سر پر پھینکیں تو سلاب بن کر اسے بہاکر لے جائے گا، لیکن مسلمانوں میں غیرت نام کی کوئی چیز زندہ نہیں ہے، آج یہ فکری نابالغ لوگ دشمنوں کے مظالم روکنے کے بجائے مذہب ڈھونڈتے پھرتے ہیں اور قدس کے عالمی دن کو بھی اختلافات کی نذر کرتے ہیں، لیکن یاد رکھیں اور آج میری بات کو سب لکھے ان شاءاللہ اللہ تعالٰی کے حکم سے فلسطین آزاد ہوکر رہے گا، یہ قرآن کا اٹل فیصلہ ہے، یہ خدا کی سنت ہے، ظالم جہاں بھی ہوں، جس شکل میں بھی ہوں، نابود ہوں گے اور جیت مظلوم کی ہوگی، آج جو ظلم فلسطین پر کررہے ہیں جسے دیکھ کر تاریخ شرمندہ ہے، لیکن ظالم مٹ کر ہی رہیں گے، آج کا دن اتحاد اور وحدت کا دن ہے۔

قرآن کا وعدہ ہے کہ ظلم مٹ کر رہے گا، علامہ یعقوب بشوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha