بدھ 2 اپریل 2025 - 11:31
انقلاب اسلامی ایران، حکومت دینی کے 1400 سالہ خواب کی عملی تعبیر ہے

حوزہ/ مشاور مدیر حوزه‌ علمیہ ایران حجت‌الاسلام والمسلمین محمدحسن زمانی نے انقلاب اسلامی ایران کو تاریخ اسلام کا ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انقلاب چودہ صدیوں بعد حکومت دینی کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشاور مدیر حوزه‌ علمیہ ایران حجت‌الاسلام والمسلمین محمدحسن زمانی نے انقلاب اسلامی ایران کو تاریخ اسلام کا ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انقلاب چودہ صدیوں بعد حکومت دینی کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔

انہوں نے یوم اللہ ۱۲ فروردین کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں صرف معمولی اصلاحات کے لیے قیام نہیں کیا تھا بلکہ ان کا پیغام یہ تھا کہ اگر حکومت راہِ الٰہی سے ہٹ جائے تو دین کا مستقبل خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ آج انقلاب اسلامی اسی الٰہی ندا کا تسلسل ہے۔

انہوں نے انقلاب کے چالیس سالہ ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی امداد امام خمینی(رہ) کے تحت پانچ ملین ضرورت مند افراد کی کفالت، خراسان جنوبی جیسے صوبوں میں 80 ہزار مستحقین کی امداد، اور دیہاتوں میں بجلی اور گیس کی فراہمی جیسے اقدامات، اسلامی جمہوریہ ایران کی عوامی خدمات کے مظاہر ہیں۔

حجت‌ الاسلام والمسلمین زمانی نے کہا کہ ایران نے تمام تر پابندیوں کے باوجود کئی ترقی یافتہ ممالک کو فلاحی معیار میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو ملت ایران کے خوداعتمادی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو اسلامی طرزِ حکمرانی کا بےمثال نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فقیہی بصیرت، سیاسی فہم، استکبار کے مقابلے میں جرات، اور زاہدانہ زندگی نے انہیں عالم اسلام میں منفرد مقام دیا ہے، جسے حتیٰ دشمن بھی تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں ۱۹۳ ممالک کے ۱۰ ہزار طلبہ دینی علوم حاصل کر رہے ہیں، جو حقیقی اسلامی فکر کے سفیر ہیں۔ انہوں نے ایران کو عالمی استکبار کے خلاف ایک مضبوط علامت قرار دیا اور کہا کہ یہ انقلاب نور کا دھماکہ تھا، جو امام زمانہ(عج) کے ظہور تک روشن رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha