۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس

حوزہ / اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کا جنرل کونسل اجلاس اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محترم حسن جواد اصغری صاحب کی زیر صدارت دادو سٹی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 3 مارچ 2023ء بروز جمعہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کا جنرل کونسل اجلاس اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محترم حسن جواد اصغری صاحب کی زیر صدارت دادو سٹی میں منعقد ہوا۔ افتتاحی کلمات ڈویژنل صدر دادو محترم اللہبچایو انقلابی صاحب نے ادا کیے۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کے قیام نو کے لیے الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کے نئے میرکاروان کا انتخاب کیا گیا۔

تنظیمی سال اتحاد امت و استحکام پاکستان کیلئے اکثریت راء کے مطابق محترم ظہیر علی بھٹو صاحب یونٹ صدر منتخب ہوئے جنہوں نے اپنی کابینہ کا اعلان بھی کیا۔ منتخب یونٹ صدر سے مرکزی صدر محترم حسن جواد اصغری نے حلف لیا اور مبارکباد پیش کی۔

اجلاس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے ڈویژنل صدر دادو محترم ذیشان حیدر اصغری صاحب بھی موجود تھے۔

اجلاس میں خصوصی شرکت اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے ڈویژنل صدر دادو محترم اللہبچایو انقلابی صاحب ، ڈویژنل نائب صدر دادو زوار محبوب علی جعفری صاحب ، ضلع صدر دادو 1 محترم مشعیب احمد اصغری صاحب ،تعلقہ جنرل سیکریٹری دادو محترم وزیر علی بھٹو صاحب اور تنظیمی کارکنان شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .