حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسب سابق امسال بھی اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام 15 فروری سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان گاؤں و محلہ سدھار کے مرکزی سیکریٹری سید منظور علی نقوی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تنظیم کی جانب سے ماحول دوست درخت اور پودے لگائے جائیں گے۔
شجرکاری مہم کا آغاز 15 فروری سے ہوگا گیا ہے، جو 15 مارچ تک جاری رہے گی، اس سلسلے میں اصغریہ تحریک کی طرف سے بڑھتی ہوئی گلوبل وارمننگ کے پیش نظر ماحول دوست پودے اور درخت لگائے جائیں گے۔
سیکریٹری گاؤں و محلہ سدھار اصغریہ تحریک نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاتفریق اس شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سندھ سمیت پورے ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں۔