۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
عشرہ فاطمیہ

حوزہ/سالانہ عشرہ مجالس عزا بسلسلہ شہادت سیدہ فاطمةالزھرا سلام اللہ علیہا کا آغاز مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے مدرسہ سفینہ اھلبیت (ع) میہڑ میں کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عشرہ سیدہ فاطمہ س کی پہلی مجلس سے حجة الاسلام والمسلمین مولانا مجاہد حسین الحسینی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو نے خطاب کیا۔

انہوں نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے اھلبیت علیہم السلام اور سیدہ کی فضیلت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے سورة قدر سیدہ کی شان میں بیان فرماٸی۔ ھر انسان کی طبیعت مختلف ہوتی ہے۔ مکہ انسان کی ہدایت کے لیے پہلا گھر ہے اور اس کا معنی ہے رونے والی جگہ اور کرب و بلا کا معنی مصیبتوں والا گھر ہے۔

سیدہ سلام اللہ علیہا کا وہ عظیم نام جو خداوند متعال نے کاٸنات بننے سے پہلے انتخاب کیا تھا وہ فاطمہ ہے، مولانا مجاہد حسین الحسینی

انہوں نے کہا کہ سیدہ کا وہ عظیم نام جو خداوند متعال نے کاٸنات بننے سے پہلے انتخاب کیا تھا وہ فاطمہ ہے۔ فاطمہ کے اللہ کے نزدیک 9 نام ہے۔ مولا صادق سے پوچھا گیا کہ فاطمہ کے نام کا کیا معنی ہے۔آپ نے فرمایا: فاطمہ کو اللہ نے شرک سے دور رکھا ہے۔ فاطمہ ضد ہے شرک کی، سیدہ کے مقابلے میں جو بھی ہے وہ مشرک ہے۔

سیدہ سلام اللہ علیہا کا وہ عظیم نام جو خداوند متعال نے کاٸنات بننے سے پہلے انتخاب کیا تھا وہ فاطمہ ہے، مولانا مجاہد حسین الحسینی

مولانا مجاہد نے کہا کہ آیت اللہ وحید خراسانی فرمایا کرتے ہیں کہ ایام فاطمہ کے حوالے سے اپنی اولاد کو سیدہ کی مظلومیت بتایا کریں تاکہ انہیں معلوم ہونا چاہیٸے کہ سیدہ کا قاتل کون ہے اور کس نے ان پر ظلم و ستم کئے۔ حضرت بھٹاٸی نے بھی اپنے تمام کلمات میں فرمایا ہے جو اھلبیت ع کے مقابلے میں آیا وہ کافر ہیں۔ نیکی یہ ہے کہ آپ اللہ اس کے رسول کی اطاعت کریں اور اپنی پسندیدہ ملکیت میں اپنے رشتہ داروں کے حقوق ادا کریں۔ جب تک آپ رشتہ داروں کے حقوق ادا نہی کرتے ان کی نیکی نیکی نہی ہے۔ رسول نے فرمایا فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔

سیدہ سلام اللہ علیہا کا وہ عظیم نام جو خداوند متعال نے کاٸنات بننے سے پہلے انتخاب کیا تھا وہ فاطمہ ہے، مولانا مجاہد حسین الحسینی

انہوں نے فاطمہ سلام اللہ علیہا کی فضیلت بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ امام صادق سے پوچھا گیا فاطمہ کو حق مہرمیں کیا ملا۔ مولا نے فرمایا یے پوری کاٸنات سیدہ کا حق مہر ہے۔
یہ کاٸنات سیدہ کے صدقے میں پیدا کی گٸی ہے۔جس نے بھی سیدہ کی مظلومیت کو تسلیم نہی کیا وہ ہماری دربار سے نکل جاٸے۔ فرشتہ جب بھی سیدہ کے گھر آتے تو فرماتے تھے کہ اے فاطمہ توں پوری کاٸنات کے عورتوں کی سردار ہے۔ سیدہ کے احترام میں رسول خدا اٹھ کھڑے ہوتے تھے۔

سیدہ سلام اللہ علیہا کا وہ عظیم نام جو خداوند متعال نے کاٸنات بننے سے پہلے انتخاب کیا تھا وہ فاطمہ ہے، مولانا مجاہد حسین الحسینی

مولانا مجاہد نے کہا ہے مولا علی نے فرمایا:میری نیکیوں کا نام حسن ع ہے۔ میری برکتوں کا نام حسین ع ہے۔ میری باقیات کا نام زینب س ہے اور سیدہ نے فرمایا بابا آپ کے جانے کے بعد مجھ پر اتنی مصیبتیں ڈھاٸیگٸی اگر دنوں پر آتی تو کالی راتوں میں تبدیل ہو جاتے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مجلس عزا میں انجمن حسینی امام بارگاہ میہڑ، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان یونٹ میہڑ، شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن پاکستان تحصیل میہڑ، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن پاکستان یونٹ میہڑ کے تمام زمہ داران اور مومنین نے شرکت کی۔

سیدہ سلام اللہ علیہا کا وہ عظیم نام جو خداوند متعال نے کاٸنات بننے سے پہلے انتخاب کیا تھا وہ فاطمہ ہے، مولانا مجاہد حسین الحسینی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .