۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ایام فاطمیہ

حوزہ/ مکتب امامیہ تنظیم المکاتب سلطان زون بارہمولہ کشمیر کی طرف امام خمینیؒ جامع مسجد سلطان پورہ میں ایام فاطمیہؑ کی مناسبت پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ امام خمینیؒ جامع مسجد سلطان پورہ پٹن بارہمولہ میں ایام فاطمیہؑ پر انتظامیہ مکتب امامیہ تنظیم المکاتب سلطان پورہ زون بارہمولہ کی جانب ہوئی مجلسِ منعقد ہوئی۔جسے مولانا اقبال امام نے خطاب کیا۔

مولانا موصوف نے کہا کہ ہم کو جان لینا چاہیے کہ ایک مسلمان کی حقیقت اور اسکی استمرار و بقاء حضرت زہرا علیہا السلام کی مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ معنی و مفہوم کے لحاظ سے حضرت زہراء (س) کا خطبۂ فدکیہ جامع ترین اور مکمل خطبہ ہے، کیونکہ تاریخ میں ہمیں اسلام کے مختلف مسائل اور اس کے مستقبل کے بارے میں ایسا مکمل اور جامع ترین خطبہ کہیں نہیں ملتا۔

مولانا اقبال امام نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہاہمیشہ اور ہر زمانہ سے کے لئے نمونہ عمل ہیں کیونکہ ہم ترقی اور کمال کے کتنے ہی مراحل سے گزریں، پھر بھی وہ ذات کامل ہیں اور ہدایت کے ہر موڑ پر موجود ہیں،وہ ہر سطح اور ارتقاء اور ہر انسان کے لیے رول ماڈل ہیں۔

آخر میں مکتب امامیہ تنظیم المکاتب سلطان پورہ کے منتظم عاشق حسین ڈار نے ذرائع ابلاغ سے سامعین اور مقررین کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسی تقریبات منعقد کرنے کا عزم کیا۔اسلام کی حقیقت اور اسکی بقاء حضرت زہرا (س) کی مرہون منت ہے، مولانا اقبال امام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .