۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تنظیم المکاتب

حوزہ/ ملک بھر کے طلباء و طالبات نے آف لائن اور آن لائن شرکت کے لیے اپنا رجسٹریشن کرایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کا مشہور و معروف علمی و تدریسی ادارہ تنظیم المکاتب میں آج ذاکری کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس میں ملک بھر سے بچوں اور بچیوں نے اپنا نام لکھوایا ہے جو آنلائن و آفلائن تعلیم حاصل کرینگے۔ اس میں ملک کے مشہور و معروف علماء درس دیں گے اور کئی اہم موضوعات پر خطبے پیش کیے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب کا آغاز مولوی سید علی رضا نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ جرّار اکبرآبادی، مولانا صابر علی عمرانی، رضا مورانوی نے بارگاہ معبود میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مولانا سید ذوالفقار حیدر، مولانا سید صفی حیدر، مولانا سید کاظم مہدی عروج، مولانا سید صفدر حسین، مولانا سید رضا حیدر، مولانا سید صبیح الحسین، مولانا مرزا جعفر عباس، مولانا سید رضا حسین، مولانا سید سرتاج حیدر، مولانا سید فیض عباس، مولانا سید وقار حیدر جیسی علمی شخصیات نے تقریب سے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ عزاداری دين کی بقا کی ضامن ہے اور مجلس عزا اس کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس لئے ذاکری کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے ادب و تہذیب منبر، سلیقہ خطابت کے ساتھ ساتھ معتبر، مفید اور کارآمد مواد و مطالب تک دسترسی لازمی ہے انہیں اغراض و مقاصد کے تحت ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام ذاکری کے شوقین خواتین و حضرات اور نسل جدید کے ذاکرین و ذاكرات کے لئے 10 روزہ ذاکری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ یہ کلاسز آنلائن و آفلائن دونوں ہونگی اور ان کلاسز میں اس فن کے ماہر اور ذمہ دار علماء و خطباء و ذاکرین اور عالمہ و خطیبہ تدریس کے فرائض انجام دیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .