۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی فضیلت اور مقام کو بیان کرتے ہوئے فرمایا " سیدہ میرے جگر کا ٹکڑہ ہیں"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نیوزی لینڈ کے شہر اوکلینڈ میں ایام فاطمیہ (س) کی مجالس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا رسالت اور امامت کے تحفظ کے لیے جدوجہد اور مصائب و آلام کو برداشت کر کے حق کی تبلیغ کرتی رہیں۔

انہوں نے کہا: بی بی سلام اللہ علیہا کے بتائے ہوئے سنہری اصول قیامت تک خواتین کے لیے راہ ہدایت ہیں۔ استعماری طاقتیں آزادی کے نام پر خواتین کو اپنے حقوق سے دور کر رہی ہیں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: آج دنیا میں بیٹی، ماں، بہن، بیوی معاشرے میں پریشان نظر آتی ہیں جس کی بڑی وجہ سیدہ سلام اللہ علیہا کی سیرت اور کردار سے دوری ہے۔ معاشرے میں علوم فاطمی کو اجاگر کرنے کی ضروت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: خدا وند متعال نے اپنے ذکر کو تسبیح حضرت بی بی سلام اللہ علیہا میں بھی قرار دے کر بتا دیا کہ جس نے سیدہ کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا اور جس نے مجھے ناراض کیا اس پر عذاب الہی ہو گا۔

امام جمعہ ملبورن نے کہا: جنابِ سیدہ سلام اللہ علیہا کا کردار تمام طبقات کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے کیونکہ بی بی سلام اللہ علیہا سیدۃ نساء العالمین ہیں۔ ہمیں سیرت بی بی سلام اللہ علیہا کو دینا کی خواتین میں متعارف کرانا چائیے تا کہ وہ معاشرے کی بہترین ماں، بیٹی، بہن اور بیوی بن سکیں۔

دختر رسول اللہ (ص) نے عالم اسلام کی خواتین کو زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھایا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .