۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: آج عوام کی مشکلات کا سبب پیغام قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے ۔ علوم اہلیبیت علیہم السلام  کو نوجوان نسل تک پہنچانا والدین کی ذمہ داری ہے ۔ تربیت اولاد عصر حاضر میں جہاد کی مانند ہے کیونکہ ہر طرف سے استعمار بچوں کو آزادی کے نام پر مذہب سے دور کرنے میں مصروف عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن، آسٹریلیا حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا: دنیا میں روز بروز دہشتگردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بےگناہ انسانیت کا قتل عام تشویشناک ہے۔ اقوام متحدہ ایسے عناصر کے خلاف اقدامات کرے جو مذہب کی آڑ میں لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے مختلف ممالک میں ہونے والی دھشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے زور دیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت کے ذریعہ دہشت گرد قوتوں کو ناکام بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت اور کردار تمام مذاہب کے لیے مشعل راہ ہے جس کی ذریعہ ہم تمام خطوں میں امن و امان قائم کر سکتے ہیں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے مزید کہا: امن و امان کے قیام میں عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں تاکہ دنیا میں خوشحالی پیدا ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .