۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: مرجعیت اور ولایت فقیہ تشیع کا مرکز ہے  یہ وہ نظام ہے جسے صحیح  اسلامی جمہوریت کہا جاتا ہے۔ استعمار مرجعیت اور ولایت فقیہ کے نظام کو پہچان چکا ہے اس لئے  وہ خوف زدہ ہے۔ شیعان جہان کی پہچان مظلوموں اور محروموں کی مدد کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ اس پیغام کو عالم اسلام تک پہچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے آج نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دور حاضر میں مرجعیت ایک ایسی طاقت ہے جس سے طاغوت کی نیندیں حرام ہو چکی ہی۔

انہوں نے کہا: عوام کی خدمت انسانی حقوق اور جمہوریت کی عملی جو تصویر نظر آتی ہے وہ نظام ولایت فقیہ ہے۔ دنیا میں بسنے والے لوگوں کی خدمت کرنا اور مہنگائی، بے روز گاری، افلاس و غربت دور کرنا عادلانہ نظام سے ہی ممکن ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: ہم اہلبیت اور سیرت معصومین علیہم السلام سے ہدایت اور رہنمائی لے کر ہی کامیاب زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ آج عوام جن مشکلات کا شکار ہے وہ صرف اور صرف کربلا سے دوری کا نتیجہ ہے۔

امام جمعہ ملبورن نے مزید کہا: ہمیں ظالم اور جبر سے نفرت اور مظلوموں سے پیار کر کے اپنے اخلاقی معیار کو بلند رکھنا چائے تاکہ ہم معاشرے میں اپنے اپنے مذہب کی صحیح تصویر پیش کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .