۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: سیاسی جماعتوں کے قائدین عوام کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں سیاسی ماحول سے لگتا ہے کہ بہت بڑا اخلاقی فقدان ہے۔ عوام صحت، تعلیم اور تحفظ جیسے بنیادی حقوق سے محروم نظر آتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کر راہنما اور امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے پاکستان میں سیاسی کشیدگی پر بین الاقوامی صحافیوں اور نیوز اڈیٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: عوام کو ایسے حکمرانوں کا محاسبہ کرنا چاہئے جو لوگوں میں غربت، بیروزگاری کو فروغ اور نوجوان نسل کو تعلیم جیسے ماحول سے دور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: ملک پاکستان جن مقاصد کے لیے معرض وجود میں آیا اور جس کے لیے لازوال قربانیاں دی گئیں ان اہداف کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ایک ایسی فلاحی ریاست بن سکے جس کے لیے قائد اعظم محمد جناح (رح) نے جدوجہد کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا: مذہبی منافرت، فرقہ پرستی اور دہشتگردی جیسے عناصر نے ملک کو کمزور کیا۔ ان مسائل کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکِ پاکستان ریاست مدینہ کی حقیقی تصویر نظر آئے اور عوام کو بنیادی حقوق مل سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .