۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
خیاط در جمع طلاب خواهر

حوزه/حوزه ہائے علمیه خراسان ایران کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام صادق (ع) نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں تمام اہل خانہ کو جمع کیا اور فرمایا: ہم اہل بیت (ع) کی شفاعت، نماز کو ہلکا سمجھنے والے شخص کے شامل حال نہیں ہوتی، کہا کہ نماز دین کا ستون ہے، لہٰذا خدا کا قرب حاصل کرنے کیلئے نماز کو اہمیت دینی چاہیئے اور اس سے غافل نہیں ہونا چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه ہائے علمیہ خراسان ایران کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین خیاط نے مدرسہ علمیہ ثامن الائمہ علیہ السلام کے طلباء اور اساتذہ کے اجتماع سے خطاب میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام صادق (ع) نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں تمام اہل خانہ کو جمع کیا اور فرمایا: ہم اہل بیت (ع) کی شفاعت، نماز کو ہلکا سمجھنے والے شخص کے شامل حال نہیں ہوتی، کہا کہ نماز دین کا ستون ہے، لہٰذا خدا کا قرب حاصل کرنے کیلئے نماز کو اہمیت اور اس سے غافل نہیں ہونا چاہیئے۔

حوزه علمیہ خراسان کے سربراہ نے حضرت فاطمه زہراء (س) کی ایک حدیث کا ذکر کیا جو رسول اللہ (ص) نے اول وقت میں ادا کی جانے والی نماز کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں نقل کی ہے، کہا کہ اس روایت میں آیا ہے کہ جو شخص خواہ مرد ہو یا عورت نماز میں کوتاہی کرے یا اپنی نماز کو ہلکا سمجھے تو اللہ تعالیٰ اسے پندرہ بلاؤں اور مصیبتوں میں مبتلا کرے گا جن میں سے چھ اسی دنیا میں ہیں اور تین موت کے وقت، تین قبر میں اور تین بلاؤں میں وہ قیامت کے دن مبتلا ہوں گے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام صادق (ع) نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں تمام اہل خانہ کو جمع کیا اور فرمایا: ہم اہل بیت (ع) کی شفاعت، نماز کو ہلکا سمجھنے والے شخص کے شامل حال نہیں ہوتی، کہا کہ نماز دین کا ستون ہے، لہٰذا خدا کا قرب حاصل کرنے کیلئے نماز کو اہمیت دینی چاہیئے اور اس سے غافل نہیں ہونا چاہیئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین خیاط نے ایسی مساجد کی فضیلت کا تذکرہ کیا کہ جہاں نماز پڑھنے کا ثواب زیادہ ہے، کہا کہ مسجد الحرام اور مسجد النبی ان مساجد میں سے ہیں جن میں عبادت کی ادائیگی سے عظیم اجر وثواب ملتا ہے۔

حوزہ علمیہ خراسان ایران کے سربراہ نے علمائے دین کی لکھی ہوئی بابرکت اور کارآمد کتابوں کی طرف نیز اشارہ کیا جن میں دین کی تعلیم و تعلم اور اہل بیت علیہم السلام کے معارف کے نشر و اشاعت کی بہت سی برکات ہیں۔ یہ کتابیں شجرہ طیبہ ہیں اور جس طرح کبھی کبھی بچہ انسانوں کیلئے نیک اعمال بجا لاتا ہے اور اس کی برکات مسلسل جاری رہتی ہیں، علمائے کرام کے ان اقدامات میں بھی بہت سی برکتیں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .