۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
اراک

حوزه/ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت اور یوم خواتین کی مناسبت سے، مدرسہ علمیه الزہراء (س) اراک کے شعبہ ثقافت کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت اور روز زن کی مناسبت سے مدرسہ علمیه الزہراء سلام اللہ علیہا اراک ایران میں حوزہ ہائے علمیہ خواہران کی استاد محترمہ نفیسہ آشتیانی کی موجودگی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

محترمہ آشتیانی نے ایام ولادت حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا اور روز زن کی مناسبت سے تبریک پیش کرتے ہوئے سورہ کوثر کی خصوصیات کی طرف اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا: یہ سورہ قرآن کا سب سے چھوٹا سورہ ہے اور خدا نے ان جیسے چھوٹے سوروں میں سب سے بڑے اور اہم ترین مسائل بیان کئے ہیں۔ مثال کے طور پر، توحید کو سورہ اخلاص میں یا قیامت اور دیگر اہم موضوعات کو چھوٹے چھوٹے سوروں میں بیان کئے ہیں۔

محترمہ آشتیانی نے کہا: سورہ کوثر کی خاص خصوصیات ہیں، ان خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ اس سورہ کی تعابیر اور الفاظ فرد کے ساتھ مختص ہیں اور قرآن مجید میں کہیں استعمال نہیں ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر کوثر، اعطینا، فصل لربک، وانحر، ابتر وغیرہ کی تعابیر، صرف اسی سورہ میں اور ایک ہی بار استعمال ہوئی ہیں، دوسری سورتوں میں ایسے الفاظ نہیں ملتے۔

انہوں نے مزید کہا: عطیہ کا کیا مطلب ہے؟ کیا اسے مراد قرآن ہے؟ یا جاری نہر مراد ہے؟ مقام محمود مراد ہے؟ یا پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزہ اولاد مراد ہے؟ ان تمام معانی کی ایک حقیقت ہے اور وہ "حقیقت" تمام خیر اور نیکیوں کا سرچشمہ ہے اور وہ فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کا عظیم اور مقدس وجود ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .