اتوار 25 دسمبر 2022 - 13:41
آیت اللہ وحید خراسانی کی موجودگی میں حضرت زہرا (س) کی شہادت کے موقع پر جلوس کا شیڈول

حوزہ / شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ وحید خراسانی کی موجودگی میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر ایران کے شہر قم المقدسہ میں ہر سال نکالے جانے والے جلوس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت صدیقہ کبری فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے ایران کے شہر قم المقدسہ میں گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی آیت اللہ وحید خراسانی کی موجودگی میں جلوسِ عزا نکالا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق عزاداری کا یہ جلوس 27 دسمبر بروز منگل بمطابق 3 جمادی الثانی 1444ھ صبح 10 بجے سے قم المقدسہ، شہدا چوک (صفائیہ) گلی نمبر 23 سے نکالا جائے گا جو حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں اختتام پزیر ہو گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha