۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مشاہد عالم

حوزہ/ ایک مختصر سے جملہ میں سمٹے ہوئے ہیں اور وہ ہے کہ اطاعت خالق میں اپنی زندگی کو ڈھال لینا یہی آپ کا امتیاز خاص ہے جسمیں آپ کی ہر خوبی مجتمع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید مشاہد عالم رضوی سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے عنوان سے کہا کہ علم اور دینداری، عفاف و حجاب، گھر میں رہکر گھر والوں کی خدمت، اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں انہماک، اپنے شوہر کی خدمت جنگ و صلح میں انکی ہمراہی، گھر کے ماحول کو چین و سکون کا گہوارہ بنائے رکھنا اور گھر کی ہر ایک فرد کو اپنی محنت و کوشش سے دل گرم و مطمئن رکھنا، پردہ میں رہکر عورتوں کے درمیان پیغام دین کی تبلیغ و تشریح اور جنگ کے میدان میں چادر اوڑھ کر جاکر سپاہیان اسلام کی تیمارداری کرنا کہ پردہ مسلم لڑکی کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بلکہ باعثِ عزت و شرف ہے۔

یعنی اپنے حق کے لئے نڈر ہو کر وقت کی حکومت سے سوال کرنا اور اسے ثابت کرنے کے لئے گھر سے باہر نکلنا، اپنے بابا محمد مصطفی (ص) کے دین کی عملی حمایت اور مکمل تصویر کشی کرکے صنف نسواں کی علمی وعملی سرپرستی کرنا اور راہ ولایت و امامت میں قربانی دیکر اسلام میں اہمیت ولایت و رہبری کو اجاگر کرنا تاکہ مسلمان خداکے نبی کے چھوڑے ہوئے صحیح خطوط کو پہچان سکے۔

یہ ہے شہزادی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے کچھ پہلو جو ایک مختصر سے جملہ میں سمٹے ہوئے ہیں اور وہ ہے کہ اطاعت خالق میں اپنی زندگی کو ڈھال لینا یہی آپ کا امتیاز خاص ہے جسمیں آپ کی ہر خوبی مجتمع ہے۔

مزرع تسلیم را حاصل بتول

مادران را اسوہ کامل بتول

ڈاکٹر محمد اقبال

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .