حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت با سعادت ام ابیہا, ام الائمہ، صدیقہ کبری، جگر گوشہ رسول، سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کے مبارک مناسبت پر ہئیت فاطمیہ شعبہ خواتین انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا، کرگل میں شدید سردی کے باوجود ضلع کرگل کے مختلف علاقوں اور ضلع صدر مقام کے مختلف محلہ جات سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کر کے امام زمانہ (عج) کے خدمت میں آپ کے جدہ ماجدہ کی پر نور ولادت کے مناسبت پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے منقبت، قصیدہ اور تقاریر کے ذریعے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو شاندار خراج عقیدت پیش کی۔
جشن محفل کا آغاز مکتب امام موسیٰ کاظم علیہ السلام شربت گنڈ کے طالب علموں نے تلاوت کلام پاک سے کی, حاجیہ روقیہ زائری نے محفل میں صدارت کے فرائض انجام دیئے, اس موقع پر مقررین نے خواتین پر زور دیا کہ وہ سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر چلنے کی کوشش کریں اور معاشرے کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی معاشرہ بنانے میں اپنی کردار ادا کریں چونکہ ایک عورت ہی ماں بن کر, ایک بیٹی بن کر اور ایک بیوی بن کر اس ہمارے معاشرے میں صحیح اور غلط کی پہچان کرا سکتی ہے اور آج کے اس دور میں کہ جہاں اپنے ایمان کی حفاظت کرنا ہمارے لئے ایک چیلنج ہے اور اس کا مقابلہ کر کے ہم عورتوں کو یہ دکھا دینا ہے کہ ایک عورت جب عہد کر لے تو وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
مقررین نے مزید پردے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پردہ خواتین کی روح کو سکون اور پاکیزگی مہیا کرتی ہے اور نیز ایک عورت کو نامحرم کی نگاہ سے پاک و پاکیزہ رکھتے ہے اور معاشرے میں عورت اور مرد کے فرق کو دوسرے مذاہب کہ جن میں عورت اور مرد کے لباس کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں جو عورت چاہے وہ پہن لیتی ہے لیکن اسلام میں خواتین کیلئے لباس کے شرائط ہیں جن پر عمل کرنا تمام مسلم خواتین پر واجب ہے اور ہمارے معاشرے میں خواتین کو چاہئے کہ مغربی ممالک کے فیشن کو نہ اپناتے ہوئے اسلامی شرائط کے مطابق اپنے لباس کا انتخاب کریں۔
جن مقرین نے اس موقع پر خطاب کئے ان میں حاجیہ روقیہ زائری, ارچو حکیمہ گونگما کرگل، حاجیہ خیرون ٹمبس، حاجیہ زینب اخلاقی گونگما منجی، یاسمین بتول چانگچک، حاجیہ سیدہ باغ خمینی، حمیدہ بانو کمیونٹی ہیلتھ آفیسر کرگل، فاطمہ کوثر چھوتومیل کے نام شامل ہیں جبکہ الزہرہ گرلز ہوم، جعفریہ اکاڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن، مکتب امام صاحب الزمان (عج) بیاتھنگ، مکتب عالمہ منجی اور اس کے علاوہ متعدد خواتین اور اسکولی طلبہ نے بلتی اور اردو زبانوں میں قصیدہ اور منقبت کے ذریعے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو شاندار خراج عقیدت پیش کی۔
اس موقع پر زہرا بانو ممبر ہئیت فاطمیہ نے نظامت فرائض انجام دیئے اور احسن طریقے سے جشن محفل کو اپنے اختتام تک پہنچانے میں ایک اہم کردار ادا کرنا کیا۔