۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
کرگل

حوزہ/ مقررین نے خواتین پر زور دیا کہ وہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیں کیونکہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا ہی ہیں جن کے بدولت ہمارے سروں پر آج پردہ باقی ہے اگر یہ پردہ ہماری سروں پر نہ ہوتی تو آج ہمارے معاشرے میں بھی مغربی ممالک اور غیر اسلامی کلچر عام ہوتی اور ہمیں چاہئے کہ مغربی اور غیر اخلاقی اور غیر شرعی لباس زیب تن کرنے سے پرہیز کریں اور صحیح معنوں میں ہمارے معاشرے کو ایک اسلامی معاشرہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ولادت با سعادت عقلیہ بنی ہاشم، عالمہ غیر معلمہ، ثانی زہرا حضرت زینب کبری سلام الله علیھا کے پر برکت مناسبت سے ہئیت فاطمیہ شعبہ خواتین اثنا عشریہ کے زیر اہتمام امام بارگاہ بلتی بازار کرگل میں ایک پُر رونق اور عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔ شدید سردی کے باوجود اس جشن کی محفل میں ضلع کے مختلف علاقوں اور ضلع صدر مقام کے محلہ جات سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کر کے مولا علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی بیٹی زینب سلام اللہ علیہا سے اپنے محبت اور عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔

صبح ساڑھے دس بجے قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ اس جشن کا باقاعدہ آغاز ہوا، اس موقع پر ھئیت فاطمیہ کے صدر محترمہ حاجیہ سومئیہ بلاغی نے محفل میں صدارت کے فرائض انجام دیئے جبکہ محترمہ حاجیہ روقیہ زائری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

اس موقع پر مقررین نے خواتین پر زور دیا کہ وہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیں کیونکہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا ہی ہیں جن کے بدولت ہمارے سروں پر آج پردہ باقی ہے اگر یہ پردہ ہماری سروں پر نہ ہوتی تو آج ہمارے معاشرے میں بھی مغربی ممالک اور غیر اسلامی کلچر عام ہوتی اور ہمیں چاہئے کہ مغربی اور غیر اخلاقی اور غیر شرعی لباس زیب تن کرنے سے پرہیز کریں اور صحیح معنوں میں ہمارے معاشرے کو ایک اسلامی معاشرہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کیونکہ ایک عورت ہی کی تربیت ایک بہتر معاشرہ بنا سکتی خواہ وہ ایک ماں کی شکل میں ہو، ایک بیٹی کی شکل میں ہو یا ایک بیوی کی شکل میں ہو لہذا سب سے بڑی ذمہ داری ہم عورتوں کی ہے۔

جن مقررین نے اس موقع پر خطاب کیا ان میں ارچو شہر بانو، حاجیہ بتول، ایڈووکیٹ زرینہ بانو اور حاجیہ سومئیہ بلاغی کے نام قابل ذکر ہیں، ایڈوکیٹ زرینہ بانو نے محفل میں شریک خواتین کو انکے حقوق کے حوالے سے چند اہم قانونی جانکاری بھی دیئے جن کے ذریعے خواتین اپنے مشکلات کا ازالہ کر سکیں، اس موقع پر جامعتہ البتول، الزہرہ گرلز ہوم، ایمانی سسٹرس کے علاوہ متعدد منقبت و قصیدہ خوانوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے خدمت میں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

حاجیہ سومئیہ بلاغی نے اپنی صدارتی تقدیر میں خواتین کمیٹی بلتی بازار کا اس جشن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے اور ہر ممکن تعاون پر ہئیت فاطمیہ کی تمام ممبران کے طرف سے شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی تعاون کی امید ظاہر کی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ جشن محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .